مولانا قمر سبطین مرحوم
-
مولانا قمر سبطین مرحوم نے پوری عمر راہ علم میں بسر کی، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب نے اپنے بیان میں کہا: مولانا قمر سبطین طاب ثراہ کی پوری زندگی میرے سامنے ہے، جامعہ ناظمیہ میں مجھ سے سینیئر تھے، جامعہ ناظمیہ کے بعد آپ نے کئی برس مکتب امامیہ میں تدریس اور پیش نمازی کے فرائض انجام دئیے، اس کے بعد ادارہ تنظیم المکاتب میں بطور انسپکٹر کئی برس خدمت انجام دی، آپ کے خلوص، لگن، اخلاق، منکسرالمزاجی، تقویٰ اور اداری امور میں حُسن ادائگی کو دیکھتے ہوئے شعبہ مکاتب کا انچارج مقرر کیا گیا، آپ نے پوری عمر راہ علم میں بسر کی، علم لینے میں یا علم دینے میں۔
-
ادارئہ تنظیم المکاتب کو ایک اور صدمہ
حوزہ/مولانا سید صفی حیدر صاحب قبلہ نے فرمایا کہ جامعہ ناظمیہ میں مولانا قمر سبطین صاحب میرے سینیئر تھے اور میں نے انکو جوانی سے اب تک دیکھا اور میں انکے تقویٰ اور دینداری کو دیکھتے ہوئے کہے سکتا ہوں’’انا لا نعلم منہ الا خیرا ‘‘کہ میں انکے متعلق خیرکے سوا کچھ نہیں جانتا ہوں۔
-
نائب صدر آل راجستھان شیعہ علماء کمیٹی:
مرحوم مولانا قمر سبطین، جتنے بھی صفات ایک اچھے انسان میں ہونے چاہئیں وہ تمام انکی ذات میں موجود تھے،مولانا علی حیدر اجمیری
حوزہ/مولانا قمر سبطین صاحب منکسر المزاج،ٹھنڈا دماغ،بہت آہستہ آہستہ گفتگو، جتنے بھی صفات ایک اچھے انسان میں ہونے چاہئیں وہ تمام انکی ذات میں موجود تھے۔
-
مولانا قمر سبطین نے داعئ اجل کو لبیک کہا
حوزہ/عالیجناب مولانا قمر سبطین صاحب شفیق و مہربان استاد ہونے کے ساتھ ہی بہترین انتظامی امور میں ماہر تھے، تنظیم المکاتب کے مخلص ترین افراد میں شمار ہوتے تھے آپکی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔