آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی
-
آیت اللہ العظمی الحاج حافظ بشیر حسین نجفی؛
جدوجہد کرنے والی فلسطینی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہوں
حوزہ/ مرکزی دفتر حضرت آیت اللہ العظمی الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف کا صہیونیوں کی طرف سے فلسطینی عوام کی نسل کشی اور ظالم محاصرے پر رسمی بیان۔
-
آیت اللہ بشیر نجفی کی آیت اللہ سیستانی اور آیت اللہ اسحاق فیاض سے ملاقات+تصاویر
حوزہ/ نجف اشرف میں آیت اللہ شیخ بشیر حسین نجفی نے رمضان المبارک میں آیت اللہ سید علی سیستانی اور آیت اللہ شیخ اسحاق فیاض سے ملاقات کی۔
-
آیت اللہ العظمیٰ شیخ حافظ بشیر حسین نجفی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:میں سید ہو ں کیا میں بال کٹنگ کی دوکان کھول سکتا ہوں. کام دوسرے لوگ کریں گے؟
حوزہ؍اگر اس میں کوئی حرام کام نہ ہو (داڑھی منڈوانا) تو کھول سکتے ہیں۔
-
آیت اللہ العظمیٰ شیخ حافظ بشیر حسین نجفی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:کیاروزے کی حالت میں بال کٹوانا جائز ہے یا نہیں؟/ بیوی پر اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر سر کے بال کٹوانا
حوزہ؍جائز ہے لیکن داڑھی منڈوانا حرام ہے خواہ روزے سے ہو یا بغیر روزے کے اور اسی طرح بیوی پر اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر سر کے بال کٹوانا جائز نہیں ہے چاہے وہ روزے کی حالت میں ہو یا بغیر روزے کے ہو۔
-
آیت اللہ العظمیٰ شیخ حافظ بشیر حسین نجفی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:داڑھی مونڈ نے اور اسکی اجرت کا کیا حکم ہیں جبکہ جو داڑھی منڈوا رہا ہےاسے اسکے حرام ہونے کاعلم ہے
حوزہ؍داڑھی مونڈنے کی اجرت لینا حرام ہے اور وہ پیسے جو داڑھی مونڈنے کے عوض داڑھی مونڈنے والے نے لیے ہیں وہ داڑھی منڈوانے والے کو واپس کرے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ شیخ حافظ بشیر حسین نجفی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:اگر ماں یا باپ کسی سنتی عمل مثلاً مٹھی بھر داڑھی یا مستحب روزے سے روکتے ہوں تو کیا رک جانا چاہیے؟
حوزہ؍اگر والدین شفقت کے سبب روکتے ہیں تو رک جانا چاہیے اور میرے بیٹے پر واضح رہے کہ والدین کو راضی کرنا بہت آسان ہوتا ہے
-
آیت اللہ العظمیٰ شیخ حافظ بشیر حسین نجفی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:داڑھی کو اگر مشین سے بھی مونڈوانا حرام ہے تو کیا پھر قینچی سے سیٹ کی جا سکتی ہے؟ یا کوئی اور بہتر طریقہ بتا دیں
حوزہ؍آپ کی داڑھی کے بال اتنے لمبے ہوں کہ اس میں کنگھی کی جا سکے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ شیخ حافظ بشیر حسین نجفی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:ہندو یا عیسائی سے ہم سر کے بال یا داڑھی کا خط کروا سکتے ہیں؟
حوزہ؍ہندؤ یا عیسائی سے سر کے بال یا داڑھی کا خط کروانا جائز ہے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ شیخ حافظ بشیر حسین نجفی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:کیا وہ نائی جو لوگوں کی ڈارھی شیو کرتا ہے اس کی گواہی بھی قابل قبول ہے؟
حوزہ؍قابل قبول نہیں ہے بلکہ وہ جو اجرت لیتا ہے وہ بھی حرام ہے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ شیخ حافظ بشیر حسین نجفی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:کچھ افراد دیکھے ہیں جو مکمل ڈارھی منڈوا کر نماز پڑھتے ہیں کیا ان کی نماز درست ہو گی؟
حوزہ؍ماز درست ہے اگر اس نے مکمل شرائط کے ساتھ نماز ادا کی ہے لیکن خداوندعالم نے قرآن میں فرمایا ہے کہ خدا صرف اور صرف متقیوں کے اعمال کو قبول کرتا ہے اور ظاہر ہے جو داڑھی منڈواتا ہے وہ متقی نہیں ہے بلکہ ہمیشہ گناہ کبیرہ کرتا ہے۔
-
مولانا احمد علی عابدی کی آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی سے ملاقات
حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں صحیح معنوں میں پیغام غدیر پہنچانے کی ضرورت ہے اور اس فریضہ کو ادا کرنے کے لیے علماء کرام کے کاندھوں پر بہت بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
-
انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کا پیغام
حوزہ/ پوری دنیا پر واضح رہے کہ ان منافقوں کی یہ ناپاک حرکتیں مومنین کو اسلام سے دور نہیں کر سکتی، ان وحشیانہ ظلم و ستم کے ذریعہ ان مقدس ہستیوں کی عظمت کو کم نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی مولا علیؑ کے شیعوں کے حوصلوں کو ٹھیس پہنچایا جا سکتا بلکہ تاریخ گواہ ہے کہ ہم شیعوں پر جتنا زیادہ مصیبتوں کے پہاڑ توڑے گئے ہم پہلے سے زیادہ مضبوط و مستحکم ہوئے۔
-
حجۃ الاسلام علامہ امین شہیدی کی آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات
حوزہ/ حجۃ الاسلام علامہ امین شہیدی نے آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی کی خدمت میں فرمایا کہ آپ کا وجود پوری امت مسلمہ کے لیے بالعموم اور برصغیر کے مومنین، علماء اور طلاب کےلئے بالخصوص باعث برکت ہے۔
-
مدرسہ معصومین (ع) کراچی کے مدیر کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات
حوزہ/ برآں آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے حصول علم کی خاطر نجف اشرف آنے والے طلباء کے متعلق فرمایا کہ ہمارے محترم طلاب عربی زبان کو جاننے اور سمجھنے کے ساتھ ساتھ لمعتین کا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد آئیں تاکہ نجف اشرف میں ان کو حصول علم میں دشواری نہ ہو۔
-
مرکزی دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی کا آیۃاللہ العظمیٰ سید محمد علی الحسینی گرگانی طاب ثراہ کی رحلت پر تعزیتی بیان
حوزہ/ ہمیں اور پاک وپاکیزہ نفوس کو مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد علی الحسینی گرگانی طاب ثراہ کی اس دارفانی سے بارگاہ قدسیت کی طرف رحلت کی خبر سےشدید ٹھیس پہنچی انہوں نےاپنی پوری زندگی اپنے جد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے دین اور مومنین خاص کر حوزہ علمیہ قم مقدسہ کی خدمت میں گذاردی۔
-
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی:
فضائل و مناقبِ اہلبیت (ع) کی نشر و اشاعت میں خطباء منبر حسینی کا کردار عظیم ہے
اسلامی معاشروں میں فضائل و مناقبِ اہلبیت علیہم السلام اور تربیتی اصولوں کی نشرو اشاعت میں خطباء منبر حسینی کا کردارعظیم ہےاورانکی ذمہ داریاں بھی بڑی ہیں۔
-
آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی:
حوزہ علمیہ نجف اشرف دنیا کےحوزات کی ماں کا درجہ رکھتی ہے
حوزہ/ مرجع عالی قدر نے علم و حوزہ علمیہ نجف اشرف کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ حوزہ علمیہ نجف اشرف دنیا کے حوزات علمیہ کی ماں کا درجہ رکھتی ہے اسی سے نکل کر پوری دنیا کےحوزے وجود میں آئے گویا کہ سب اسکی شاخیں ہیں۔
-
آہت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کی خدمت میں آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے ترجمان
عراق مقامات مقدسہ و عتبات عالیات کی زیارتوں کے لیے دیگر ممالک کی طرح ہندوستان کے زائرین کے لئے بھی کوشش جاری ہے
حوزہ/ مرجع عالیقدر نے فرمایا کہ یہ دفتر تمام شیعوں کا ہے اور ان کی ہر ممکنہ خدمت ہمارے لئے شرف ہے حتی المقدور مومنین کی خدمت اپنے لئے شرف سمجھتے ہوئے ان شاء اللہ کرتے رہینگے، ہندوستان سے عراق مقامات مقدسہ و عتبات عالیات کی زیارتوں پر مومنین کے نہ آپانے کے پس منظر میں انہوں نے فرمایا کہ ہم حتی المقدور کوششیں کر رہے ہیں تاکہ دیگر ممالک کی طرح ہندوستان سے بھی زائرین با آسانی زیارت کو آسکیں ۔
-
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی:
امیر المومنین حضرت علی (ع) مسلمانوں کے لیے وحدت اور یکجہتی کا مرکز ہیں
حوزہ/ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام مسلمانوں کے لیے وحدت و یگانگت کا مرکز ہیں کیونکہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی ذات گرامی پر تمام مسلمان کا اتفاق ہے۔
-
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کی خدمت میں بغداد میں ہندوستان کے سفیر:
نجف اشرف میں زیر تعلیم طلاب و زائرین کی مشکلات حتی الامکان دور کی جائے گی
حوزہ/ مرجع عالیقدر نے مہمان سفیر سے گفتگو میں عراق اور ہندوستان کے درمیان دونوں ملکوں کی مصلحتوں کے پیش نظر تمام شعبوں خاص کر اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر تاکید فرمائی۔
-
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کا قندھار افغانستان میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت
حوزہ/ عالمی برادری اور خاص طور پر اسلامی ممالک کے لئے ضروری ہو گیا ہے کہ اپنی انسانی ذمہ داریاں سنبھالیں اور عملی طور پر جد و جہد کریں تاکہ مظلوم افغان عوام کے لئے تحفظ فراہم کیا جاسکے۔
-
قبولیت زیارت کی علامت کردار میں مثبت تبدیلی آنا ہے، آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی
حوزہ/ مرجع عالی قدر برطانیہ امریکہ اور کراچی اسلام آباد لاہور سے آئے ہوئے مومنین کے وفد سے فرمایا: زائر کے کردار میں مثبت تبدیلی زائر کی زیارت کی قبولیت کی علامت ہے ۔
-
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کی خدمت میں مراجع حوزہ علمیہ قم المقدسہ کا خصوصی پیغام لیکر افاضل قم کا خصوصی وفد
حوزہ/ نجف اشرف میں حوزہ علمیہ قم المقدسہ میں موجود مراجع عظام و افاضل حوزہ علمیہ آیۃ اللہ سید ہاشم حسینی بوشھری، ایران میں حوزات علمیہ کے مدیر آیۃ اللہ علامہ علی رضا اعرافی اور جماعۃ المدرسین کی طرف سے حضرت آیۃ اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم طاب ثراہ کی رحلت پر تعزیت اور خصوصی پیغام لے کر افاضل قم پر مشتمل وفد کی تشریف آوری ۔
-
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کا روز جمعرات شوال المکرم کے چاند کا اعلان
حوزہ/ مؤمنین پر واضح رہے کہ دنیا کی مختلف جگہوں سے شرعی طریقے کے مطابق رؤیت ہلال ثابت ہونے کی بناء پر 13 می 2021 ء بروز جمعرات ماہ شوال المکرم 1442 ء کی پہلی تاریخ ہو گی ۔
-
آیت اللہ حافظ بشیر نجفی کی خدمت میں ڈنمارک کے عراق میں سفیر:
کچھ عالمی طاقتیں اپنے شیطانی اہداف کےحصول کے لئے جوانوں میں الحاد کوپھیلا رہی ہیں
حوزہ/ مرجع عالی قدر نےفرمایا کہ حکومت ِحضرت امام علی علیہ السلام کا تذکرہ کرتےہوئےفرمایا کہ حضرت امام علی علیہ السلام کی وہ حکومت تھی کہ جس نےحقیقی عدالت کومتعارف کروایا اورلوگوں کے امورکی دیکھ بھال کی،امام علیہ السلام نےخود ایک سوکھی جوکی روٹی پراکتفا کیا جبکہ انکی حکومت اسلامیہ کی حدود کرہ ارضی کےچاروں طرف کئی ممالک پرمحیط تھیں۔
-
مرجعیت عظمی رمضان المبارک کا احیا کیسے کرتی ہے
حوزہ/ گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کی موجودگی میں ماہ مبارک رمضان کی مبارک راتوں میں مجلس حضرت امام حسین علیہ السلام کا سلسلہ جاری ہے جو پورے مہینے جاری رہیگا۔
-
زمانہ غیبت میں افضل عمل امام (عج) کے ظہور کا انتظار، حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی
حوزہ/ ہم زمانہ غیبت میں زندگی بسر کر رہے ہیں اس زمانے میں افضل عمل امام عج کے ظہور کا انتظار ہے اور واجبات کی اس طرح ادائیگی ہے کہ جو ہمیں اپنے زمانے کے امام عج سے قریب کئے رہے۔
-
انا للہ و انا الیہ راجعون
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کی ہمشیرہ نے لاہور میں داعی اجل کو لبیک کہا
حوزہ/ آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی کی ہمشیرہ اور مولانا امجد علی عابدی کی پھوپھی آج لاہور میں انتقال کرگئی ہیں۔
-
دنیا وآخرت کی خوش بختیاں اہلبیت(ع) کے در پر، حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی
حوزہ/ مدیر مرکزی دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جوبھی دنیا وآخرت کی خوش بختیاں چاہتا ہےاسے اہلبیت علیھم السلام کےدرپرآنا ہی ہوگا، ان سے تمسک اوران کے بتائے ہوئے راستے کی پابندی بھی ضروری ہے۔
-
منبر حسینی سے متمسک رہیں، شہداء کے پاک خون کی برکت سےاسلام باقی رہے گا، حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی
حوزہ/ شہداء کے پاک خون کی برکت سےاسلام باقی رہےگا اور اسی پر ہم اپنی آنے والی نسلوں کی بنیاد رکھیں گے اورانہیں بتائیں گے کہ قربانی عظیم ہدف ہے۔