قم المقدسہ
-
عاشورا کے پس پردہ حقائق سے امام حسین (ع) آگاہ تھے، استاد میر باقری
حوزہ/ استاد حوزہ علمیہ قم نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ خدا سچے مومنوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتا اور بہت ساری آزمائشیں، اچھے اور برے لوگوں کے مابین فرق کے لئے ہوتی ہیں،مزید کہا کہ خدا قرآن میں فرماتا ہے کہ دنیا میں رونما ہونے والے واقعات کے پس پردہ خدا ہے اور خدا جانتا ہے کہ کافروں کو کب تک مہلت دی جائے اور یہ ایک تدبیر ہے جسے خدا نے کافروں کے لئے وضع کیا ہے۔
-
قم المقدسہ؛ بوستان علم میں دوست دار علم کی یاد میں خصوصی نمبر "عزم صادق" کا رسم اجراء اختتام پزیر
حوزہ/ "العزم علمی و ثقافتی مرکز ،قم مقدس" کے زیر اہتمام،حکیم امت مولانا ڈاکٹر کلب صادقؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کی حیات و خدمات پر مشتمل خصوصی نمبر "عزم صادق" کے رسم اجراء کی تقریب ایران کے علمی و ادبی شہر، قم مقدس میں منعقد ہوئی۔
-
قم المقدسہ میں کتاب "شیعیان خیبر پختونخواہ کی تاریخ، رسوم اور ثقافت" کے عنوان سے تقریب رونمائی +تصاویر
حوزہ/ فاضل مصنف مولانا آفتاب حیدری نے کتاب کی اہمیت، منابع، شیعیان خیبر پختونخواہ کی تاریخ، رسوم اور ثقافت پر روشنی ڈالتے ہوئے حاضرین سے یہ تقاضا کیا کہ پاکستان کے تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء اپنے اپنے علاقے کے اہم مسائل اور خصوصاً اہل تشیع کے مسائل اور حل کے بارے میں کم از کم ایک ایک تحقیقی و علمی کتاب ضرور لکھیں۔
-
قم المقدسہ؛ علامہ شہید حسن ترابیؒ کی 15ویں برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی
حوزہ/ علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ شہید حسن ترابی کی ذات ہر فرقے کے نزدیک قابل تعظیم تھی جس کی دلیل آپکی شہادت کا دن ہے جس میں بلاتفریق تمام مذاہب کے علماء اور عوام بلکہ پوری پاکستانی قوم نالہ و فغاں نظر آئے۔
-
قم المقدسہ؛ حسینیہ بلتستانیہ میں علامہ شیخ غلام محمد غروی طاب ثراہ کی برسی نشست تجلیل و تکریم قائد منعقد +تصاویر
حوزہ/ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے زیر اہتمام قائد شمالی علاقہ جات علامہ شیخ غلام محمد غروی مرحوم کی برسی پر حسینیہ بلتستانیہ قم المقدسہ میں نشست تجلیل و تکریم قائد منعقد ہوئی۔
-
یکم ذی قعدہ سے 11ذی قعدہ عشرہ کرامت:
حضرت فاطمہ معصومہ(س) سے محبت اور مودت کا اظہار واجب ہے، حجۃ الاسلام ظہیری
حوزہ/ استاد حوزہ علمیہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت فاطمہ معصومہ(س)کا تعلق اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام سے بے،کہاکہ قرآن مجید نے اہل بیت(ع)کی مودت کو واجب قرار دیا ہے اور حضرت فاطمہ معصومہ(س)سے اظہار مودت اور محبت کی سب سے بہترین مثال،ان کے حرم میں حاضر ہو کر زیارت پڑھنا ہے۔
-
سلام و درود معصومہ (س) کی روح تابناک پر جن کے حرم منور نے قم کی ریگستانی سرزمین کو نورانیت بخشی، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ کریمہ اہلبیتؑ کے حرم کی زیارت زمانے کی غبار آلود فضا میں امید کی کرن ہے آپ کے حرم کی زیارت گناہوں سے آلودہ دلوں کے لیے پاکیزگی اور نورانیت کا موجب اور جنت کی ضمانت ہے لاکھوں زائرین آپ کے حرم مقدس کی زیارت کے لیے حاضر ہوتے ہیں اور اپنا دامن مرادوں سے بھر لے جاتے ہیں۔
-
عالم ملک و ملکوت کی عظیم المرتبت خاتون حضرت فاطمہ معصومہ قم، مولانا رضی زیدی پھندیڑوی
حوزہ/ حضرت معصومہ قم وہ خاتون ہیں جن کا سرچشمہ فیض دائما جاری و ساری ہے جن پر خداوند عالم، انبیاء کرام، ائمہ طاہرین، اولیاء الہی، اور زمین و آسمان کے رہنے والے درود و سلام بھیجتے ہیں ۔
-
قم المقدسہ،ایران میں شام غربت کا پروگرام
حوزہ/ قرآن وعترت فاونڈیشن علمی مرکز قم ،ایران کی جانب سے امام صادق کی شہادت کی مناسبت سے قم المقدسہ ،ایران میں شام غربت کا پروگرام منایا گیا۔
-
قم المقدسہ؛ ایران میں امام خمینی 32ویں برسی کی مناسبت سے پروگرام
حوزہ/ مولانا سید شمع محمد رضوی نے قم میں امام خمینی رہ کی برسی کے سلسلے سے کہا کہ امام خمینی کے ہر عاشق کو چاہیئے کہ درس کی طرح امام خمینی کی زندگانی پر ایک خاص توجہ دے،تاکہ آیندہ نسلوں کی تربیت میں ایک اہم رخ کا سہارا مل سکے۔
-
قم المقدسہ؛ انہدام بقیع اور فلسطین پر صہیونی مظالم کے خلاف احتجاجی جلسہ
حوزہ/ سیکٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد عادل مہدوی نے آج پورے ملک میں پوری ملت کی طرف فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کئے جانے والے مظاہروں کو قائد وحدت کی مخلصانہ کوششوں کا ثمر قرار دیا۔
-
قم المقدسہ میں حمایت مظلومین فلسطین کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کی جانب سے فلسطینی مظلومین کی حمایت میں،اور غاصب صہونیوں کی ظالمانہ کاروائیوں کی مذمت میں ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔ جسمیں مختلف انجمن کے سربراہوں اور نمائندوں نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اپنا پیغام درج کروایا۔
-
قم المقدسہ؛ یوم القدس کی مناسبت سے "قدس، مسلمانوں کی آزادی اور غلبہ کی گمشدہ چابی" کے عنوان سے علمی نشست
حوزہ/ علمی نشست کے خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ اشرف علی تابانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قدس وہ پرچم ہے جس میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ جس کے زیر سایہ ہر طرح کے انسان مسلمان اکٹھے ہو کر عالمی ظلم اور مستکبرین کے خلاف قیام کرسکتے ہیں. یوم القدس تمام مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خاتمے کا اعلان اور مستکبرین کے خلاف قیام کا اعلان ہے۔
-
قم المقدسہ میں شہادت حضرت امیرالمؤمنین (ع) کے موقع پر مجلس عزاء کا انعقاد
حوزہ/ سرزمین قم المقدسہ، جوار حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں بنیاد اختر تابان کی جانب سے ایک مجلس عزاء کا انعقاد۔
-
قم میں ہندوستانی علماء و طلاب کا کورونا کی بلا سے نجات کے لئے اجتماعی دعا و استغاثہ
حوزہ/ ایران میں مقیم ہندوستانی علماء و طلاب نے چوتھے امام کی تعلیم کردہ صحیفہ سجادیہ کی ساتویں دعا اور دعاء توسل کا آنلائن اہتمام کرکے،کورونا کی بلا سے اپنے ملک کی نجات کے لئے اجتماعی دعا کی۔
-
قم المقدس میں جشن ولادت امام حسن (ع) و تقریب یوم تاسیس متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کی مناسبت سے عظیم الشان پروگرام کا انعقاد
حوزہ/ قائم مقام صدر متحدہ علماء فورم جی بی حجۃ الاسلام والمسلمین جناب ڈاکٹر بشیر احمد استوری صاحب نے اپنے خطاب میں متحدہ علماء فورم کی يوم تأسيس کی مناسبت سے آپ کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر اس پلیٹ فارم کے ذریعے طلاب کو درپیش مسائل اور علاقائی مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔
-
مدیر دفتر قائد ملت پاکستان شعبہ قم کا مجلس عاملہ مقیم قم المقدس کے گھروں کا دورہ و ملاقات
حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر ظفر نقوی نے ان صمیمی ملاقاتوں میں احوال پرسی کے علاوہ تنظیم کے حوالے سے اور طلاب کو درپیش موجوده مسائل کے حل کے بارے میں اراکین مجلس عاملہ سے تبادلہ خیال کیا۔
-
پاکستانی سفیر آستان قدس رضوی کے اقدامات کے دل سے معترف کہا امام رضاؑ کا حرم ہمیشہ اردو زبان زائرین کے لئے بہترین میزبان رہا ہے
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران میں متعین پاکستان کے سفیر نے اردو زبان زائرین کے لئے آستان قدس رضوی کے اقدامات اور خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام، اہل بیت عصمت و طہارت سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور اسی لئے ہر سال سات لاکھ پاکستانی زائرین، ائمہ اطہار کی زیارت کے لئے عراق کے سفر اور امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے بعد قم اور مشہد کا سفر کرتے ہيں
-
متحدہ علماء فورم جی بی کی جانب سے قم المقدس میں جشن تکلیف نوبالغان کا انعقاد
حوزہ/ متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کی جانب سے قم المقدس میں اس سال بالغ ہونے والے بچوں اور بچیوں کے لئے جشن تکلیگ نوبالغان کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔
-
قم المقدس میں حجۃ الاسلام شیخ نوروز علی نجفیؒ کیلئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
حوزہ/ استاد مرحوم نے کم وسائل کے ساتھ قوم و ملت کی بہترین خدمت کی ہے۔ وہ انتہائی سادگی کی زندگی بسر کرتے تھے۔ نمود و نمائش اور اپنی یا اپنے مدرسے کی تشہیر کے بالکل قائل نہیں تھے بلکہ استاد مرحوم اپنے ہدف و مقصد جو کہ طلاب کی تعلیم و تربیت تھا اس کیلئے کوشاں رہتے تھے۔ ان کے ہر کام میں خلوص اور للہیت تھی جس کی وجہ سے اللہ تعالی نے انہیں اتنا بڑا مقام عطا کیا۔
-
متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کی جانب سے؛
قم المقدس میں "منتظرین امام زمانہ عج کو درپیش مسائل اور ان کے حل" کے عنوان سے علمی نشست کا انعقاد
حوزہ/ متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کے زیر اہتمام حوزہ علمیہ قم المقدس میں "منتظرین امام زمانہ عج کو درپیش مسائل اور ان کا حل" کے عنوان پر ایک علمی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
-
قم المقدس؛ علوی دار القرآن کی جانب سے "باییسویں مسابقہ حفظ قرآن کریم" و تقسیم انعامات
حوزہ/ جانشین ریاست جامعہ المصطفی محترم حجۃ الاسلام والمسلمین آقای خالق پور نے اپنے خطاب میں کہا کہ توحید ربوبیت پر مختصر اور مفید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسی توحید ربوبیت کی بنا پر تقرب الاہی حاصل کیا جا سکتا ہے، اسی کی معرفت نہ ہونے کے سبب شیطان راندہ درگاہ ہو گیا۔
-
بنیاد اختر تابان میں"رئیس المبلغین تربیت مبلغ تخصصی کورس‘‘ کے پہلے دورے کے اختتامی تقریب:
مبلغین قرآن و احادیث سے مزیّن ہوکر مذہب اہل بیت (ع) اور دین اسلام کی تبلیغ کریں، آیۃ اللہ سید محمد حسینی قزوینی
حوزہ/ آیۃ اللہ سید محمد حسینی قزوینی مدیر مؤسسہ تحقیقاتی حضرت ولی عصر عج نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ "مبلغین کو چاہئے کہ قرآن و احادیث کے معارف و دیگر علوم و فنون سے مزیّن ہوکر مذہب اہل بیت علیہم السلام اور دین اسلام کی تبلیغ و ترویج کی کوشش کریں"۔
-
شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 26ویں برسی کی مناسبت سے قم المقدس میں پیرو ولایت فقیہ کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ ہماری نظر میں نظام ولایت فقیہ نہ صرف اسلامی جمہوریہ ایران بلکہ پوری امت مسلمہ کی نجات اور عالمی شیطانی طاقتوں کے خلاف امت کی وحدت اور طاقت کا ضامن ہے، لہذا ہم تمام اسلامی اقوام سے امید رکھتے ہیں کہ وہ نظام ولایت فقیہ کی حمایت کا اعلان کرکے امت مسلمہ میں اتحاد اور وحدت کی فضا قائم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
-
قم المقدسہ میں علامہ راجہ ناصر اور دیگر مریضوں کی صحت یابی کیلئے دعا و مناجات
حرم کریمہ اہل بیت حضرت معصومہ سلام الله علیہا کے جوار میں مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین حضرت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، اور دیگر مریض مومنین و مومنات کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا و مناجات کا اہتمام کیا گیا، جس میں کافی تعداد میں اساتید، علماء اور طلاب حوزہ علمیہ قم نے شرکت کی۔