۲۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۰ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 18, 2024
سید عمار حکیم

حوزہ/ انہوں نے کہا: ہم عراق اور دنیا بھر میں صحافیوں کے تھ مل کر عالمی یوم آزادی صحافت منا رہے ہیں، لیکن ہمیں یہ یاد ہونا چاہئے کہ آزاد میڈیا جمہوریت کے اہم ترین ستونوں میں سے ایک ہے اور کسی بھی ملک کی چوتھی بڑی طاقت سمجھا جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی الحکمہ قومی پارٹی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید عمار حکیم نے عراق میں آزادی عقیدہ اور آزادی بیان کو مزید تقویت دینے کی بات کرتے ہوئے ایک آزاد میڈیا کو کسی بھی جمہوری نطام کے اہم ترین ستونوں میں سے ایک قرار دیا۔

انہوں نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا: آج ہم عراق اور دنیا بھر میں صحافیوں کے تھ مل کر عالمی یوم آزادی صحافت منا رہے ہیں، لیکن ہمیں اس بات کو فراموش نہیں کرنا چاہئے کہ ایک آزاد میڈیا جمہوریت کے اہم ترین ستونوں میں سے ایک ہے اور کسی بھی ملک کی چوتھی بڑی طاقت سمجھا جاتا ہے۔

سید عمار حکیم نے حکومت سے میڈیا کی آزادی کی ضمانت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: میڈیا کو پوری طرح آزادی فراہم کی جائے تا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو صحیح اور آزادنہ طور پر نبھا سکے، اسی طرح ملک کے مثبت نکات کا جائزہ لے سکے اور اس کا علاج کر سکے ، اسی طرح مثبت موارد کی مزید تقویت کا موقع دیا جا سکے۔

انہوں نے آزادی عقیدہ اور آزادی اظہار رائے کی ترویج اور میڈیا کی آزادی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو ہر قسم کی آزادی دی جائے تا کہ وہ اپنی ذمہ صحیح طریقے سے کر سکے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .