۳۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 20, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ / ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی نے کہا: آج فلسطین کا معرکہ حق و باطل کا معرکہ ہے،دنیا میں ظالم و مظلوم اور حق و باطل کی نئی صف بندی ہو رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے جنوبی پنجاب کے تین روزہ دورے کے پہلے دن ضلع رحیم یار خان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی نائب صدر اصغر تقی ،تحصیل صدر مولانا عاشق علوی، مولانا سہیل اکبر شیرازی و دیگر ان بھی کے ہمراہ تھے۔

شہداء غزہ کے پاکیزہ لہو نے اقوام عالم کو خواب غفلت سے بیدار کر دیا

علامہ مقصود علی ڈومکی نے مسجد و امام بارگاہ ولی عصر لیاقت پور میں "حمایت مظلومین فلسطین کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے کہا: دین خدا کو انصار اور مددگاروں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: انبیاء کرام علیہم السلام اور ائمہ ھدی علیہم السلام کو انصار کی تلاش تھی۔ آج فلسطین کا معرکہ حق و باطل کا معرکہ ہے۔ دنیا میں ظالم و مظلوم اور حق و باطل کی نئی صف بندی ہو رہی ہے۔

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی نے کہا: حالیہ جنگ میں اسرائیل شکست کھا چکا ہے۔ غزہ کے شہداء کے پاکیزہ لہو نے اقوام عالم کو خواب غفلت سے بیدار کرتے ہوئے عصر حاضر کے فرعونوں کے مکروہ چہرے سے نقاب اتار دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: مستکبرین عالم کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ جبر و تشدد کے ذریعہ حق و صداقت کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔

مجلس وحدت مسلمین تحصیل لیاقت پور کے صدر مولانا عاشق علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔ پاکستان کی عوام کبھی بھی اپنے فلسطینی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .