۱ خرداد ۱۴۰۳ |۱۳ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 21, 2024
رہبر معظم

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے جمعے کی صبح بارہویں پارلیمنٹ کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کے لئے تہران میں ووٹنگ کا آغاز ہوتے ہی حسینیہ امام خمینی میں اپنا ووٹ ڈالا۔ انتخابات کے اس مرحلے میں الیکٹرانک مشینوں سے ووٹنگ ہو رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے جمعے کی صبح بارہویں پارلیمنٹ کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کے لئے تہران میں ووٹنگ کا آغاز ہوتے ہی حسینیہ امام خمینی میں اپنا ووٹ ڈالا۔ انتخابات کے اس مرحلے میں الیکٹرانک مشینوں سے ووٹنگ ہو رہی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے جمعے کی صبح بارہویں پارلیمنٹ کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کے لئے تہران میں ووٹنگ کا آغاز ہوتے ہی حسینیہ امام خمینی میں اپنا ووٹ ڈالا۔ انتخابات کے اس مرحلے میں الیکٹرانک مشینوں سے ووٹنگ ہو رہی ہے۔

اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پر زور دیا کہ پہلے اور دوسرے مرحلے میں کوئی فرق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا دوسرے مرحلے کے انتخابات کی اہمیت پہلے راؤنڈ سے کم نہیں ہے اور عوام اس مرحلے میں شرکت کرکے پارلیمنٹ کو مکمل کریں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے انتخابات کو عوام کی شرکت اور ارادے و فیصلہ سازی کا مظہر قرار دیا اور کہا کہ ملک کی پیشرفت اور بڑے اہداف تک اس کی رسائی کی چاہت رکھنے والے ہر انسان کا ملّی فریضہ ہے کہ انتخابات میں شرکت کرے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ووٹ جتنے زیادہ ہوں پارلیمنٹ اتنی طاقتور ہوگی اور پارلیمنٹ جتنی طاقتور ہوگی ملک میں کام کے امکانات اتنے زیادہ ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .