۳۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 20, 2024
حجت الاسلام والمسلمین آل هاشم امام جمعه تبریز

حجت الاسلام و المسلمین آل ہاشم نے کہا: ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: حضرت امام رضا علیہ السلام کا خادم بننا صرف خدمت کا لباس پہننے اور حرم مقدس میں حاضری تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ امام رضا علیہ السلام کے خادموں کی زندگی کے تمام امور میں ان کے واقعی خادم ہونے کی جھلک نظر آنی چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی تبریز سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام و المسلمین آل ہاشم نے حضرت معصومہ (س) کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کی واضح اور صریح نصّ کے مطابق حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے بعد وہ دوسری خاتون ہیں کہ جو وسیع اور عالمی شفاعت کا مقام رکھتی ہیں۔

تبریز کے امام جمعہ نے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے بعض فضائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ان فضائل کے باعث ان کے ولادت باسعادت کے دن کو "روزِ دختر" قرار دیا گیا ہے۔ روزِ دختر اسلام میں بیٹیوں کے مقام و مرتبہ کے بیان کا ایک بہانہ بھی ہے۔

انہوں نے امام رضا علیہ السلام کی سیرت اور اس سے سیکھے جانے والے اسباق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: معاشرے میں مسکراہٹ کو عام کرنا چاہیے اور ایک دوسرے کے ساتھ دوست اور مہربان ہونا چاہیے۔

حجت الاسلام آل ہاشم نے کہا: معاشرے کے تمام مسائل کا حل "رضوی کلچر" کو فروغ دینے میں ہے۔ امام رضا علیہ السلام کا خادم بننا صرف خدمت کا لباس پہننے اور حرم مقدس میں حاضری تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ امام رضا علیہ السلام کے خادموں کی زندگی کے تمام امور میں ان کے واقعی خادم ہونے کی جھلک نظر آنی چاہئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .