۱۴ خرداد ۱۴۰۳ |۲۶ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | Jun 3, 2024
حدیث روز

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں فضول خرچ کی چار علامتیں بیان فرمائی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "تحف العقول" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیه وآله:

أمّا علامةُ المُسرِفِ فأربَعةٌ: الفَخرُ بالباطِلِ ، و يَأكُلُ ما لَيسَ عِندَهُ ، و يَزهَدُ في اصطِناعِ المَعروفِ ، و يُنكِرُ مَن لا يَنتَفِعُ بِشیء منه

رسول اکرم صلی الله علیه وآله وسلم نے فرمایا:

فضول خرچ کی چار علامتیں ہیں:

1۔ باطل کاموں پر فخر و مباہات کرتا ہے

2۔ جو اس کے لیے مناسب نہیں ہے اسے کھاتا ہے

3۔ نیک کاموں میں اس کی رغبت نہیں ہوتی

4۔ اور جو اسے فائدہ نہ پہنچائے اس کا انکار کرتا ہے۔

تحف العقول : 22

تبصرہ ارسال

You are replying to: .