۲۰ آبان ۱۴۰۳ |۸ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 10, 2024
حسین مومنی

حوزہ / ایران کے شہر اصفہان میں حوزہ علمیہ کے شعبۂ تہذیب و تبلیغ کے سرپرست نے کہا: عید غدیر کے موقع پر اصفہان میں بڑے پیمانے پر طلباء کی عمامہ پوشی کی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے اصفہان میں حوزہ علمیہ کے شعبۂ تہذیب و تبلیغ کے سرپرست حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین مومنی نے کہا: حوزہ علمیہ اصفہان کے یہ طلبہ اس وقت "طرحِ ادیب" کے عنوان سے منعقدہ عمامہ پوشی کے ایک تعلیمی و مہارتی کورس میں شرکت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: اس کورس میں طلبہ اپنی دینی معلومات اور مہارت کی سطح کو ارتقاء دیں گے اور انہیں ہر وہ چیز سکھائی جائے گی جس کی انہیں مذہبی و اعتقادی مسائل و شبہات کا سامنا کرنے اور دینی احکام کے بیان کے لئے ضرورت ہے۔

حجۃ الاسلام مومنی نے مزید کہا: اس سال تقریباً 300 طلباء کی موجودگی میں منعقد ہونے والے اس کورس کے اختتام پر شبِ عید غدیر ان طلباء کو حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ آیت اللہ العظمی مظاہری اور حوزہ علمیہ اصفہان کےڈائریکٹر آیت اللہ طباطبائی کے ہاتھوں لباسِ روحانیت یعنی عمامہ پوشی کی تقریب منعقد کی جائے گی۔

حوزہ علمیہ اصفہان کے شعبۂ تہذیب و تبلیغ کے سرپرست نے کہا: یہ تقریب عید غدیر کے موقع پر طلباء کے اہل خانہ کی موجودگی میں منعقد ہو گی اور طلباء کے اہل خانہ کے لیے مختلف پروگرامز بھی ترتیب دئے جا رہے ہیں۔

حجۃ الاسلام و المسلمین مومنی نے کہا: اس تقریب کو الحمد للہ لگاتار 18 واں سال ہے کہ طلباء ان تعلیمی اور ہنر مندی کے کورسز میں شرکت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: یہ تقریب حوزہ علمیہ اصفہان کی جانب سے کی جانے والی ملکی سطح پر طلباء کی سب سے بڑی عمامہ پوشی کی تقریب ہے۔

عید غدیر کے موقع پر اصفہان میں بڑے پیمانے پر طلباء کی عمامہ پوشی کی تقریب کے انعقاد کا اعلان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .