۲۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۰ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 18, 2024
شیخ محمد صنقور

حوزہ/ منامہ کے امام جمعہ نے کہا: طوفان الاقصیٰ آپریشن کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ اس نےمغربی دنیا کے لوگوں میں بیداری پیدا کر دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منامہ کے امام حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ محمد صنقور نے بحرین کی مرکزی نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا: طوفان الاقصیٰ آپریشن کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ اس نےمغربی دنیا کے لوگوں میں بیداری پیدا کر دی، میڈیا نے کئی دہائیوں تک انہیں گمراہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا: غزہ کے لوگوں کے خلاف بھیانک جنگ نے مغربی دنیا کا حقیقی چہرہ دکھا دیا اور یہ سب پر واضح ہو گیا کہ آزادی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے بارے میں ان کے نعرے محض جھوٹ اور فریب تھے، انہوں نے اپنے چہرے پر جھوٹ کی ڈال رکھی تھی جس کے پیچھے ان کا شیطانی چہرہ چھپا ہوا تھا۔

انہوں نے اپنے میں بحرین کے اندرونی مسائل پر بات کرتے ہوئے سیاسی قیدیوں کی حالیہ رہائی کا ذکر کیا اور کہا: بقیہ قیدیوں کی بھی رہائی ہونی چاہئے، حکومت کئ اس قدم سے اس ملک کا نام بہتر ہوگا اور بین الاقوامی سطح پر اس کا مثبت اثرپڑے گا۔

انہوں نے کہا: رہائی پانے والے افراد میں سے کچھ قید سے پہلے بعض وزارت خانوں اور کمپنیوں میں کام کر رہے تھے، انہیں دوبارہ ملازمت پر واپس بلایا جائے دوسرے لوگوں کو مناسب ملازمتیں فراہم کی جائیں۔

انہوں نے تنخواہ کے بہت کم ہونے کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا: زندگی کے اخراجات بہت زیادہ ہیں ، ٹیکس بہت ہی زیادہ دریافت کیا جا رہا ہے اور دوسرے اخراجات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت کو اس سلسلے میں سنجیدہ فیصلہ کرنا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .