۲۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۰ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 18, 2024
منصور امامی

حوزہ / حجت الاسلام منصور امامی نے کہا: حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے اپنے دور میں مختلف علوم کے ماہرین کی تربیت اور تشیع کی تشکیل کے سلسلہ میں اہم ترین اقدامات میں سے ایک نیٹ ورکنگ اور سٹرکچرنگ کا قیام تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی ارومیہ سے نامہ نگار کے مطابق، حجت الاسلام امامی نے حسینیہ ثار اللہ ارومیہ میں امام جعفر صادق علیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام میں نیٹ ورکنگ اور سٹرکچرنگ کو امام جعفر صادق علیہ السلام کے اہم امور میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا: امام جعفر صادق علیہ السلام نے مختلف علاقوں کے مسلمانوں کے ساتھ رابطے کے لیے وکالت کا نظام تشکیل دیا اور اس نظام نے سیاسی، مذہبی، ثقافتی اور اقتصادی لحاظ سے لوگوں کے امام علیہ السلام کے ساتھ رابطہ کو قوی کیا۔

انہوں نے کہا: اہل بیت علیہم السلام کی درست معرفت اور ان کی اطاعت کرنا ان فرائض میں سے ہے جن کی ہمیں اشد ضرورت ہے۔

امام جعفر صادق (ع) کے اہم ترین اقدامات میں سے ایک مختلف علوم کے ماہرین کی تربیت اور تشیع کی تشکیل تھی

انہوں نے مزید کہا: پیغمبر اور اہل بیت علیہم السلام کے اہم ترین امور میں سے ایک تبیین اور حکمِ خدا کو بیان کرنا تھا اور اس کو مدنظر رکھت ہوئے ہم ہر ایک معصوم کی سیرت کو "سیرتِ تبیین" کی روشنی میں دیکھ سکتے ہیں۔

صوبہ مغربی آذربائیجان میں ادارہ تبلیغاتِ اسلامی کے جنرل ڈائریکٹر نے کہا: حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے اپنے دور میں مختلف علوم کے ماہرین کی تربیت اور تشیع کی تشکیل کے سلسلہ میں اہم ترین اقدامات میں سے ایک نیٹ ورکنگ اور سٹرکچرنگ کا قیام تھا۔ جس میں انہوں نے مختلف علاقوں کے مسلمانوں کے ساتھ رابطے کے لیے وکالت کا نظام تشکیل دیا اور اس نظام نے سیاسی، مذہبی، ثقافتی اور اقتصادی لحاظ سے لوگوں کے امام علیہ السلام کے ساتھ رابطہ کو قوی کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .