۲۹ خرداد ۱۴۰۳ |۱۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 18, 2024
 آیت الله العظمی بهجت(ره)

حوزہ/ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی صوبہ گیلان میں ولی فقیہ کے نمائندہ دفتر کے نائب انچارج نے کہا: مرحوم آیت اللہ العظمیٰ بہجت نے لوگوں کو اخلاقیات اور روحانیت و معنویت کی تعلیم دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی صوبہ گیلان میں ولی فقیہ کے نمائندہ دفتر کے نائب انچارج حجۃ الاسلام والمسلمین بخشش نے مرجع تقلید مرحوم آیت اللہ بہجت کی 15ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: علمائے اخلاق کی تعظیم ہم سب کا فریضہ ہے اور آج 15 سال بعد بھی ہمارا فرض ہے کہ ان علمائے کرام کو پہچانیں جو کہ اخلاق و عرفان کی معراج پر تھے۔

انہوں نے مزید کہا: ہمارے بزرگوں نے عملی طور پر ثابت کر دیا کہ دین کے دفاع میں چاہے جتنے بھی مظالم برداشت کرنا پڑے اور چاہے اس راہ میں جان بھی چلی جائے لیکن ہم دین کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹنے والے، یہی عظیم علماء اور مراجع تقلید ہیں جو دینی معاشرے کی رہنمائی کے ذمہ دار ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہ آج بھی دشمنوں کے نشانے پر ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی صوبہ گیلان میں ولی فقیہ کے نمائندہ دفتر کے نائب انچارج نے کہا: آیت اللہ بہجت تقویٰ اور خودسازی کی ایک عظیم مثال تھے،تاریخ بھری پڑی ہے کہ جب جب دنیا بھر کے دولت مندوں اور بادشاہوں نے دین کو تباہ کرنے کی کوشش کی، علمائے دین ان کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہے اور ان کا بھرپور مقابلہ کیا۔

حجت الاسلام بخشش نے کہا: آیت اللہ العظمیٰ بہجت نے لوگوں کو اخلاق اور معنویت کی تعلیم دی، آپ جب نماز پڑھتے تھے تو آپ کی آنکھوں سے اشک جاری ہو جاتے تھے، زار وقطار گریہ فرماتے تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .