۱۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۸ شوال ۱۴۴۵ | May 7, 2024
« عملیات طوفان الاقصی معجزه الهی»،

حوزہ/غزہ کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مزاحمتی جوانوں کی جانب سے غاصب صہیونی فورسز پر جوابی حملہ جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مزاحمتی جوانوں کی جانب سے غاصب صہیونی فورسز پر جوابی حملہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق، غزہ پر غاصب اسرائیلی فورسز کی بربریت کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی جوانوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں جوابی کاروائی کرتے ہوئے متعدد قابض صہیونی فوجیوں کو زخمی کردیا ہے۔

صہیونی فوج نے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کے ساتھ تصادم کے واقعات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 11 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل غاصب اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں طوفان الاقصی آپریشن کے دوران، غاصب صہیونی فورسز کے نقصانات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ 7 اکتوبر سے اب تک مجموعی طور پر 3305 فوجی، مزاحمتی مجاہدوں کے ہاتھوں زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ دنیا کے تجزیہ نگاروں کے تجزیے کے مطابق، غاصب اسرائیلی فوج کے نقصانات اس سے کئی گنا زیادہ ہیں۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق، غاصب اسرائیل اپنے نقصانات کے بارے میں حقائق کو چھپا رہا ہے اور غاصب صہیونی حکومت عوام کو اپنی شکست کے بارے میں بتانے سے گریز کر رہی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .