۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
جلسه طلاب دامغان

حوزہ / صدر کے مشیر برائے امور روحانیت نے کہا: اگر لوگوں کے ساتھ حسنِ ارتباط کا علم تمام لوگوں کے لیے ضروری ہے تو علماء کے لیے اوجبِ واجبات ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، صدر کے مشیر برائے امور روحانیت حجت الاسلام والمسلمین سید رضا تقوی نے قم میں مقیم دامغان کے طلباء اور فضلاء کے ساتھ منعقدہ نشست میں خطاب کے دوران کہا: علمِ نفسیات اور سماجیات دانشمندوں کے لیے مورد توجہ قرار پاتا ہے، اس علم کی بنیاد معاشرے اور لوگوں کی شناخت پر ہے۔

انہوں نے کہا: ہم طلباء اور علماء ایک ایسے طبقے سے ہیں جو عام لوگوں کی طرح سوچتے ہیں اور باقی لوگوں کی فکر میں رہتے ہیں۔

حجت الاسلام تقوی نے مزید کہا: ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ لوگوں کے ساتھ حد اکثر میل جول رکھنا چاہیے۔ ہم علماء دنیا اور آخرت میں اپنی کامیابی کا دارومدار لوگوں کے ساتھ اچھے رابطے پر سمجھتے ہیں۔

صدر کے مشیر برائے امور روحانیت نے کہا: اگر لوگوں کے ساتھ حسنِ ارتباط کا علم تمام لوگوں کے لیے ضروری ہے تو علماء کے لیے اوجبِ واجبات ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین تقوی نے کہا: امیر المومنین علی علیہ السلام نے ایک روایت میں فرمایا ہے کہ "المرءُ یُوزَنُ بقولِهِ و یُقَوَّمُ بفعلِهِ" یعنی انسان کو اس کی زبان سے پرکھا جاتا ہے اور وہ اس کے اعمال و کردار سے اس کی قدر کی جاتی ہے۔

علماء کا لوگوں کے ساتھ حسنِ ارتباط ہی کامیابی کی کنجی ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .