۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
بنگلہ دیش میں انتہاپسندی کیخلاف سیکڑوں ماڈل مساجد قائم کرنے کی مہم شروع

حوزه نیوز/ بنگلہ دیشی حکومت نے انتہاپسندی کیخلاف مہم میں سیکڑوں ماڈل مساجد قائم کرنے کی مہم شروع کیا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی؛ بنگلہ دیشی حکومت نے انتہاپسندی کیخلاف مہم میں سیکڑوں ماڈل مساجد قائم کرنے کی مہم شروع کیا ہے۔

شمیم افضل بنگلہ دیش کے سرکاری اسلامی‌ امور ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ نے بتایا ہےکہ حکومت نےاربوں ڈالرز کی لاگت سے سیکڑوں ’’ماڈل مساجد‘‘ قائم کرنے کی مہم کا آغاز کردیا جس کا مقصد’’انتہا پسندی‘‘ کا انسداد کرنا ہے۔

اس سرکاری افسر نے بتایا ہے کہ ماڈل مساجد میں خواتین بہی عبادت کلیے جاسکتی ہے جبکہ بنگلہ دیش کے موجودہ اکثر مساجد میں خواتین کا جانا منع ہے۔

بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے جمعرات کو وڈیو کانفرنس کے ذریعے 9مساجد کی تعمیرات کا آغاز کیا جس کے بارے تجزیہ کاروں کا کہناہےکہ شیخ حسینہ اس سال الیکشن کے دوران اسلامی گروپس کے ساتھ روابط قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

شمیم افضل کا کہنا تہا کے اس مہم میں سعودی حکومت بہی مالی امداد فراہم کریگی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .