سایر اخبار
-
مثالی معاشرے کی جانب (مہدویت سے متعلق گفتگو کا مجموعہ) – 62
ہالیووڈ اور منجی کا تصور (حصہ دوم)
حوزہ/ آج کے دور میں ذرائع ابلاغ اور فلمیں صرف تفریح تک محدود نہیں رہیں بلکہ وہ لوگوں کی سوچ، اقدار اور طرزِ زندگی کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ہالیووڈ کی فلموں میں منجی، قیامت اور دنیا کے انجام سے متعلق موضوعات کو جس انداز میں پیش کیا جاتا ہے، وہ ناظرین کے عقائد اور ذہن پر گہرا اثر ڈالتے ہیں۔
-
مثالی معاشرے کی جانب (مہدویت سے متعلق گفتگو کا مجموعہ) – 61
ہالیووڈ اور منجی کا تصور (حصہ اوّل)
حوزہ/ منجی بشریت کے ظہور کا قیام عدل، ظلم کے خاتمے اور انسانی نجات جیسے بنیادی تصورات سے گہرا تعلق ہونا، اس بات کا سبب بنا ہے کہ دنیا کے تمام ادیان اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے انسان ہمیشہ اپنے منجی کے ظہور کے منتظر رہے ہیں۔ ظاہر ہے کہ منجی کے ظہور سے وابستہ شوق اور اشتیاق مختلف اسباب و عوامل کا نتیجہ ہوتا ہے، جن میں ذرائع ابلاغ کا کردار نہایت مؤثر اور فیصلہ کن سمجھا جاتا ہے۔
-
مثالی معاشرے کی جانب (مہدویت سے متعلق گفتگو کا مجموعہ) – 60
انحرافی فرقوں کے اثرات اور ان سے مقابلے کا طریقۂ کار
حوزہ/ دینی تعلیمات کے خلاف شدید دشمنیوں کے باوجود، عقیدۂ مہدویت کی طرف توجہ روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ عقلی اور جذباتی سطح پر بڑھتی ہوئی رغبت اور احساسِ نیاز اگرچہ ایک نہایت مبارک امر ہے، تاہم اسی کے ساتھ یہ سبب بھی بنا ہے کہ حقیقی تعلیمات کے پہلو بہ پہلو بعض انحرافی فرقے بھی سامنے آئے، جو کچھ عرصے کے لیے بعض سادہ لوح یا غرض مند افراد کو اپنی طرف متوجہ کر لیتے ہیں۔
-
مثالی معاشرے کی جانب (مہدویت سے متعلق گفتگو کا مجموعہ) – 59
امام کی نیابت کا جھوٹا دعویٰ
حوزہ/ بلاشبہ ہر وہ عقیدہ جو حقیقت کے زیادہ قریب ہو اور دلوں میں گہری جگہ بنائے، موقع پرست افراد اسے ناپاک مفادات کے لیے استعمال کرنے کی زیادہ کوشش کرتے ہیں۔ عقیدۂ مہدویت بھی اپنی امتیازی اور پُرکشش خصوصیات کے باعث—اور اس وجہ سے کہ یہ ہمیشہ انسانوں کے دلوں کی گہرائیوں میں نفوذ رکھتا آیا ہے—نااہل اور کج رو افراد کی غلط اور ذاتی مفادات کا زیادہ نشانہ بنا ہے۔
-
مثالی معاشرے کی جانب (مہدویت سے متعلق گفتگو کا مجموعہ) – 58
ظہورِ حضرت امام مہدی (عج) سے قبل قیام
حوزہ/ بعض افراد نے چند روایات کی بنیاد پر یہ گمان کر لیا ہے کہ امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے ظہور سے پہلے، ظالم حکمرانوں کے خلاف ہر قسم کی تحریک ممنوع ہے؛ اسی بنا پر وہ ہر عدالت پسندانہ آواز بلند کرنے کی مخالفت کرتے ہیں اور اسے طاغوت قرار دیتے ہیں!
-
مثالی معاشرے کی جانب (مہدویت سے متعلق گفتگو کا مجموعہ) – 57
حضرت امام مہدی (عج) کی توقیعات
حوزہ/ مسائل کا جواب اور شبہات کے ازالے کے مؤثر ذرائع میں سے ایک، حضرت مہدی علیہ السلام کی جانب سے صادر ہونے والی وہ ہدایات اور تحریری پیغامات ہیں جنہیں "توقیعات" کہا جاتا ہے، جو آپ عجلاللہتعالیفرجہالشریف نے اپنے معتمد نمائندوں اور خاص افراد کے ذریعے شیعوں تک پہنچائے۔
-
مثالی معاشرے کی جانب (مہدویت سے متعلق گفتگو کا مجموعہ) – 56
امام علیہالسلام کی معرفت کے طریقے
حوزہ/ بلا شبہ بندوں پر اپنے پروردگار کے مقابل ایک نہایت اہم فریضہ اُس مقدس ہستی کی معرفت حاصل کرنا ہے۔ یہ معرفت اُس وقت کمال کو پہنچتی ہے جب انسان انبیائے الٰہی—بالخصوص خاتمُالانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم—کو صحیح طور پر پہچان لے، اور یہ مقصد اُس وقت تک حاصل نہیں ہو سکتا جب تک ان کے اوصیاء، خصوصاً آخری حجّتِ الٰہی کی معرفت حاصل نہ کی جائے۔
-
مثالی معاشرے کی جانب (مہدویت سے متعلق گفتگو کا مجموعہ) – 55
مہدویت کے سلسلے میں اہلِ سنّت اور شیعہ کے مشترک نکات
حوزہ/ اہلِ سنّت کی روایات میں کثرت کے ساتھ عقیدہ مہدویت کی حقیقت کی طرف اشارہ ملتا ہے۔ اگرچہ بعض پہلوؤں میں شیعہ عقیدے کے ساتھ کچھ اختلافات پائے جاتے ہیں، تاہم ان دونوں مکاتبِ فکر کے درمیان مشترکات کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔
-
مثالی معاشرے کی جانب (مہدویت سے متعلق گفتگو کا مجموعہ) – 54
اہلِ سنّت کی کتب میں مہدویت
حوزہ/ اہلِ سنّت کی روایتی کتابوں کا جائزہ لینے سے یہ حقیقت پوری طرح واضح ہو جاتی ہے کہ موضوعِ مہدویت ان مصادر میں بھی بکثرت زیرِ بحث آیا ہے۔ اہلِ سنّت کی کتبِ حدیث میں جہاں حضرت مہدی علیہ السلام سے متعلق متعدد روایات مختلف مقامات پر منتشر طور پر ملتی ہیں، وہیں خود اہلِ سنّت کے بزرگ علماء کی جانب سے حضرت مہدی علیہ السلام کے بارے میں مستقل حدیثی کتابوں کی تدوین و تالیف، اس امر کی واضح دلیل ہے کہ ان کے نزدیک بھی مہدویت ایک عظیم بلند اور مسلم عقیدہ ہے۔
-
مثالی معاشرے کی جانب (مہدویت سے متعلق گفتگو کا مجموعہ) – 53
قرآن کریم میں مہدویت (آخری حصہ)
حوزہ/ قرآنِ کریم کی آیات بعض اوقات متعدد معانی رکھتی ہیں؛ جن میں ایک معنی ظاہری اور عمومی ہوتا ہے، جب کہ دوسرا معنی باطنی (بطنِ آیت) ہوتا ہے، جس سے صرف رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، ائمۂ اہلِ بیت علیہم السلام اور وہ افراد جنہیں اللہ چاہے، آگاہ ہوتے ہیں۔
-
مثالی معاشرے کی جانب (مہدویت سے متعلق گفتگو کا مجموعہ) – 52
قرآن کریم میں مہدویت (چوتھا حصہ)
حوزہ/ اللہ تعالیٰ نے مؤمن اور صالح افراد سے روئے زمین پر حکومت، دینِ حق کی برتری اور کامل امن و امان کا وعدہ فرمایا ہے، البتہ اس اس گروہ سے مراد کون لوگ ہیں، مفسرین کے درمیان مختلف نظریات پائے جاتے ہیں۔
-
مثالی معاشرے کی جانب (مہدویت سے متعلق گفتگو کا مجموعہ) – 51
قرآن کریم میں مہدویت (تیسرا حصہ)
حوزہ/ قرآنِ کریم کی بعض آیات مستضعفین کی مستکبرین پر فتح اور اس حقیقت کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ بالآخر دنیا شایستہ افراد کے قبضے میں آئے گی۔
-
مثالی معاشرے کی جانب (مہدویت سے متعلق گفتگو کا مجموعہ) – 50
قرآن کریم میں مہدویت (دوسرا حصہ)
حوزہ/ دشمنوں پر غلبہ اور زمین پر حکومت کے حصول کے لیے محض «مستضعف» یعنی کمزور ہونا، کافی نہیں؛ بلکہ ایمان کی موجودگی اور صلاحیتوں کا حصول بھی ضروری ہے۔ دنیا کے مستضعفین جب تک ان دونوں اصولوں کو زندہ نہ کریں، زمین پر حاکمیت حاصل نہیں کر سکتے۔
-
مثالی معاشرے کی جانب (مہدویت سے متعلق گفتگو کا مجموعہ) – 49
قرآن کریم میں مہدویت (پہلا حصہ)
حوزہ/ قرآنِ مجید میں حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور اور قیام کا تذکرہ عمومی انداز میں کیا گیا ہے، اور ایک عالَمی عادلانہ حکومت کے قیام اور صالحین کی حتمی کامیابی کی بشارت دی گئی ہے۔ شیعہ مفسرین اور اہلِ سنّت کے بعض نامور مفسرین نے اہلِ بیت علیہمالسلام سے مروی روایات اور علما کے اقوال کی روشنی میں ان آیات کو حضرت مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے مربوط قرار دیا ہے۔
-
مثالی معاشرے کی جانب (مہدویت سے متعلق گفتگو کا مجموعہ) – 48
منتظرین امام زمانہ (عج) کی خاص ذمہ داریاں اور فرائض
حوزہ/ آج کے دور میں ایسے افراد کم نہیں جو مختلف وجوہات کی بنا پر امامِ عصر (عج) پر ایمان اور ان کے تذکرے کو برداشت نہیں کرتے اور اس راہ میں رکاوٹ کے لئے ہر طرح کی کوشش کرتے ہیں؛ چونکہ دینی تعلیمات میں مشکلات اور مصیبتوں پر صبر کو بنیادی اہمیت حاصل ہے، اس لیے اس دور میں پہلے سے کہیں زیادہ ان آزمائشوں اور سختیوں کے مقابل صبر و تحمل اختیار کرنا ضروری ہے۔
-
مثالی معاشرے کی جانب (مہدویت سے متعلق گفتگو کا مجموعہ) – 47
منتظرین امام زمانہ (عج) کی عام ذمہ داریاں اور فرائض
حوزہ/ منتظرین امام زمانہ (عج) کے فرائض اور ذمہ داریاں صرف دورۂ غیبت سے مخصوص نہیں ہیں؛ غالباً انہیں فرائضِ دورۂ غیبت میں شمار کرنے کا مقصد ان کی اہمیت پر مزید تاکید کرنا ہے۔
-
مثالی معاشرے کی جانب (مہدویت سے متعلق گفتگو کا مجموعہ) – 46
حضرت امام مہدی (عج) کے حقیقی منتظِر کی عظمت و منزلت
حوزہ/ عصرِ انتظار کے انسانوں پر حاکم مخصوص اور غیر معمولی حالات کے پیشِ نظر، اگر لوگ حقیقی معنوں میں منتظر ہوں تو وہ نہایت بلند اور عظیم مقام و منزلت کے حامل ہوتے ہیں۔
-
مثالی معاشرے کی جانب (مہدویت سے متعلق گفتگو کا مجموعہ) – 45
مذہب تشیع میں انتظار کا مقام (حصہ چہارم)
حوزہ/ ظہور کا انتظار نہ تو کسی شرعی ذمہ داری کو ساقط کرتا ہے اور نہ ہی عمل میں تاخیر کی اجازت دیتا ہے۔ دینی فرائض میں سستی اور ان سے بے اعتنائی کسی صورت جائز نہیں۔
-
مثالی معاشرے کی جانب (مہدویت سے متعلق گفتگو کا مجموعہ) – 44
مذہب تشیع میں انتظار کا مقام (حصہ سوم)
حوزہ/ انتظار سے مراد اس مستقبل کا چشم براہ ہونا اور انتظار کرنا ہے جو ایک مکمل الٰہی معاشرے کی تمام خصوصیات کا حامل ہو، اور جس کا واحد اور حقیقی مصداق آخری حجت الٰہی کی حاکمیت کا دور ہے۔
-
مثالی معاشرے کی جانب (مہدویت سے متعلق گفتگو کا مجموعہ) – 43
مذہب تشیع میں انتظار کا مقام (حصہ دوم)
حوزہ/ انتظارِ فرج محض ایک قلبی کیفیت یا وقتی امید کا نام نہیں، بلکہ شیعہ ثقافت میں یہ ایک ہمہ گیر فکری، اخلاقی اور عملی رویہ ہے، جسے دینی تعلیمات نے عبادت، بہترین عمل، بلکہ برترین جہاد تک قرار دیا ہے۔ زیرِ نظر بحث میں انتظار کے اسی وسیع اور گہرے مفہوم کا جائزہ لیا گیا ہے۔