حوزہ نیوز ایجنسی، اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی نے شام پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس ظلم اور بربریت کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ منصوبہ بندی کے تحت مختلف حربوں اور منفی و بے بنیاد پروپیگنڈے کو جواز بناکر شام پر حملہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے بلکہ سفارتی اور اخلاقی آداب کے بھی منافی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملہ کا مقصد صرف اور صرف غاصب اور غیر قانونی ریاست اسرائیل کو تحفظ فراہم کرکے اس کی تمام رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اتحادی افواج کے حالیہ حملے سے خطہ میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں، جس کے تدارک کیلئے عالمی امن و انصاف کے ضامن اداروں، اقوام متحدہ اور خاص طور پر اسلامی سربراہی تنظیم (او آئی سی) کو سرجوڑ کر امریکی جارحیت کو روکنے کیلئے فوری ٹھوس و سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

سربراہ اسلامی تحریک پاکستان:
امریکہ اور اتحادی بے بنیاد پروپیگنڈے کو جواز بنا کر شام میں تباہی پھیلا رہے ہیں
حوزہ نیوز/ حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اتحادی افواج کے حالیہ حملے سے خطہ میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں، جسکے تدارک کیلئے عالمی امن و انصاف کے ضامن اداروں، اقوام متحدہ اور خاص طور پر اسلامی سربراہی تنظیم (او آئی سی) کو سرجوڑ کر امریکی جارحیت کو روکنے کیلئے فوری ٹھوس و سنجیدہ اقدامات کرنا ہونگے۔
-
شام میں ایرانی قونصلیٹ پر حملے سے اسرائیلی بوکھلاہٹ اور شکست عیاں ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
حوزہ/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا اسلام آباد میں ایک بیان میں کہنا تھا کہ کہ ایرانی قونصلیٹ پر حملے جیسی کارروائیاں نہ صرف شام کی خود مختاری اور…
-
بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ خود مختار و جرات مند پالیسیاں اختیار کی جائیں، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: پاک ایران گیس پائپ لائن ملکی و عوامی مفاد کا منصوبہ، جلد از جلد عملدرآمد یقینی بنایا جائے نیز حکومتی سطح پر معاملے پر سنجید…
آپ کا تبصرہ