۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
جامع مسجد سری نگر

حوزه/ جامع مسجد سری نگر کے تاریخی میناروں کی تجدید کاری کا کام تقریباً 250 سو سال کے بعد ہو رہا ہے اور انجمن اوقاف ماہرین کی نگرانی میں یہ کام انجام دے رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کی رپورٹ کے مطابق جامع مسجد سری نگر کے تاریخی میناروں کی تجدید کاری کا کام تقریباً ۲۵۰ سو سال کے بعد ہو رہا ہے اور انجمن اوقاف ماہرین کی نگرانی میں یہ کام انجام دے رہی ہے۔

جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے پائین شہر کے نوہٹہ علاقہ میں واقع کشمیری عوام کی سب سے بڑی عبادت گاہ ’تاریخی و مرکزی جامع مسجد‘ کے میناروں کی تجدید کاری کا کام قریب ڈھائی صدی بعد ہاتھ میں لیا گیا ہے۔

حریت کانفرنس (ع) چیئرمین اور متحدہ مجلس علماء جموں وکشمیر کے امیر میرواعظ مولوی عمر فاروق جو کہ انجمن اوقاف جامع مسجد کے سربراہ بھی ہیں، نے منگل کے روز تاریخی مسجد کے میناروں کی تجدید کاری کے کام کا جائزہ لینے کے بعد اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ’الحمد اللہ مرکزی جامع مسجد سری نگر کے تاریخی میناروں کی تجدید کاری کا کام تقریباً 250 سو سال کے بعد ہاتھ میں لیا گیا ہے اور انجمن اوقاف ماہرین کی نگرانی میں یہ کام انجام دے رہی ہے‘۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .