۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت اللہ اعرافی موکب حضرت معصومہ(س) کے دورہ کے دوران

حوزہ/ ایرانی مدارس دینیہ کے ڈائریکٹر نے کہا: اربعین حسینی وحدت اسلامی اور دینی ثقافت کا مظہر ہے جو بفضل خدا ان سالوںمیں دینی جوش و خروش کے ساتھ وقوع پزیرہوا ہےاور ہرسال اس نے وسعت پیدا کی ہے ۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس اسوۂ حسینی کی حفاظت کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کےخبر نگار کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اربعین کے موقع پر لگائے گئے موکبوں(خیموں) کا جائزہ لیتے ہوئے ان موکبوں کی اچھی حکمت عملی اور منصوبہ بندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:موکب حرم حضرت معصومہ(سلام اللہ علیھا) میں زائرین کو معیاری اور قابل توجہ خدمات دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اربعین حسینی وحدت  اسلامی  اور دینی ثقافت کا مظہر ہے  جو بفضل خدا ان سالوںمیں دینی جوش و خروش کے ساتھ وقوع  پزیرہوا ہےاور ہرسال اس نے وسعت پیدا کی ہے ۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس اسوۂ حسینی کی حفاظت کریں۔

مدارس دینیہ کے ڈائریکٹر نے کہا: عتبات عالیات مقدسہ مومنین کی معنوی ضروریات کو پورا کرنے  کا مظہر ہیں اور ان میں اور ان مقدس مقامات سے مربوطہ مقامات میں مذہبی مراسم بالخصوص اربعین حسینی کے موقع پر مزید مفید کاموں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ایران اور عراق میں موجود حرم مطہر کے انتظامیہ کی طرف سے اربعین حسینی کو اس شاندار انداز سے منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش ہوئے کہا: حرم مطہر کی جانب سے لگائے جانے والےموکب(خیمے)  اربعین حسینی کی مزیدتقویت کا باعث بنیں گے۔

آیت اللہ اعرافی نے زائرین اربعین حسینی کی خدمت کرنے والے خادمین اورحرم مطہر حضرت معصومہ کریمہ اہل بیت علیھم السلام کے متولی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: وہ لوگ جو اربعین حسینی کے واقعات کی اطلاع رسانی اور اس میں رونما ہونے والے حیرت انگیز واقعات کو دنیا تک پہنچانے کا کام انجام دے رہے ہیں ان لوگوں کا کام بہت عظیم اور انتہائی مہم ہے۔ ہم ان افراد کی ان کاوشوں پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کی قدردانی کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .