۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت اللَّه اعرافی

حوزہ / حوزہ علمیہ کے ڈائریکٹر نے کہا: ملت ایران و عراق اور اسی طرح حوزہ علمیہ قم المقدسہ و نجف اشرف کے درمیان بہترین اسٹریٹیجک اور گائیڈ لائین کے طور پر ایک مضبوط رابطے پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے بالخصوص اب جبکہ ہم مشاہدہ کر رہے ہیں کہ کس طرح سے ان دوستانہ روابط کو خراب کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔

حوزہ نیوز کے خبرنگار کی رپورٹ کے مطابق آیت الله اعرافی نے ملکی امنیتی امور کے وزیر مملکت اور مرکزی اربعین کمیٹی کے رئیس جناب دیدار حسین ذوالفقاری سے ملاقات کے دوران اربعین کمیٹی کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا: حماسۂ اربعین حسینی کے بہترین اجراء پر اربعین کمیٹی کے اراکین خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے زائرین اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کی خدمت کے لئے دی گئی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے پایۂ تکمیل تک پہنچایا ہے۔

حوزہ علمیہ کے ڈائریکٹر نے  مراسم اربعین حسینی کے لئے کام کرنے والےتمام مراکز اور اداروں سے مرکزی اربعین کمیٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا: مرکزی اربعین کمیٹی کے تجربہ کو دیکھتے ہوئے ضروری ہے کہ اس کمیٹی کے ساتھ مل کر مراسم زیارت اربعین کے  آئندہ سالوں کے پروگرامز کےلئے پہلے سے بھی زیادہ منظم اوربہتر انداز میں پلاننگ کی جائے تاکہ اربعین حسینی کےعظیم الشان مذہبی مراسم کی ترقی  کے لئے اقدامات کئے جا سکیں اور اسےباشکوہ طریقے سے منانے کے لئے ترتیب دئے گئے پروگرامز کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

مدارس دینیہ کی سپریم کونسل کے رکن نے  ایران اور عراق کے درمیان مختلف سطحوں پر مبنی تعلقات کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا: ایران اور عراق کے عوام اور حکومت کے درمیان مضبوط تعلقات اور اسی طرح قم اور نجف کے مدارس کے درمیان کے مضبوط تعلق کو  مزید بہتر بنانے کے لئےایک سنجیدہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

حوزہ علمیہ کے ڈائریکٹر نے آخر میں مراسم اربعین کے اجراء اور زائرین حسینی کی بہترین خدمت میں شریک افراد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی توفیقات خیر میں اضافے اور مزید کامیابی کے لئے دعا کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی یقین دلایا کہ حوزہ علمیہ مراسم اربعین سے مربوط تبلیغی اور زائرین کی دینی رہنمائی سمیت تمام اقدامات میں  مرکزی اربعین کمیٹی کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .