۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حجت الاسلام قلی پور - امام جمعه بابلسر

حوزہ / ایران کے شہر بابلسر کے امام جمعہ نے کہا: آج انقلاب اور اسلامی نظام کے دفاع کا اہم ترین راستہ قومی سطح پر اتحاد و وحدت ہے۔

حوزہ  نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہر بابلسر کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد اسماعیل قلی پور نے مقامی سرکاری عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انقلاب اسلامی کی چالیس سالہ ترقی و پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ ترقی و پیشرفت ملت ایران کی ثابت قدمی کا نتیجہ ہے۔

 انہوں نے مزید کہا : دشمن کی تمام تر سازشوں کے باوجود ملت ایران کی مختلف شعبوں میں ترقی و پیشرفت پر دنیا حیران ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین قلی پور نے کہا:  ملت ایران کے دشمن یہ خیال کرتے ہیں کہ اقتصادی پابندیوں اور دھمکیوں کے ذریعے وہ ایران کی مختلف شعبوں میں ترقی کے عمل کو روک سکیں گے لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ملت ایران نے اب تک تمام مشکلات کو عبور کیا ہے اور گزشتہ چار دہائیوں میں دشمن کی اقتصادی پابندیوں اور دھمکیوں کا نتیجہ صرف ملت ایران کی ترقی کی صورت میں نکلا ہے۔

انہوں نے کہا:  آج اسلامی جمہوریہ ایران کا نظام بین الاقوامی سطح پر عزت و سربلندی کی اوج پر ہے۔

 دینی علوم کے اس استاد نے کہا:  انقلاب اسلامی ملک میں بےنظیر ترقی کا باعث بنا ہے اور انقلاب اسلامی کی کامیابی سے پہلے ایرانی حکام نے ملک کو تمام شعبوں میں مغربی دنیا سے وابستہ کیا ہوا تھا۔

حجت الاسلام والمسلمین قلی پور نے کہا:  انقلاب اسلامی نے ملت ایران کو استقلال اور آزادی  دی ہے اور اسی آزادی اور استقلال کے سائے میں آج ایران دنیا میں بہت بڑی طاقت میں تبدیل ہوچکا ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا:  آج انقلاب اور  اسلامی نظام کے دفاع کا اہم ترین راستہ ملت ایران کے درمیان اتحاد و وحدت ہے۔ دشمن تو ملت ایران اور حکام کے درمیان اختلافات ایجاد کر کے انقلاب کو اس کے اصلی رستے سے منحرف کرنا چاہتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .