۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
امام

حوزہ / ایران کے شہر بروجرد کے امام جمعہ نے کہا: شیعہ اور اہل سنت کے درمیان اختلافات ایجاد کرنا اسلام اور انقلاب اسلامی کے دشمنوں کے اہم ترین اہداف میں سے ایک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر بروجرد کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید علی حسینی نے اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اسلام اور انقلاب اسلامی کے دشمنوں کے حالیہ بلووں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے انقلابیوں کو اور زیادہ متحد کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اسلام اور انقلاب اسلامی کے دشمن شیعہ اور اہل سنت کے درمیان اختلاف ایجاد کرنا چاہتے ہیں لیکن اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ملت ایران کے اتحاد نے ایک بار پھر دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا۔

شہر بروجرد کے امام جمعہ نے کہا: دشمن نے ملت ایران کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے کے لیے سازشوں کا آغاز صوبہ سیستان و بلوچستان سے کیا لیکن دشمن ملت ایران کے اتحاد و وحدت میں رخنہ ایجاد نہ کر سکا اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے تہران میں شیعہ سنی علماء کے عظیم اجلاس کا انعقاد دشمن کی سازشوں کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے کہا: فرانس کے صدر نے ایران میں بلوائیوں کی حمایت کا اعلان کیا اور اب خود اسے فرانس میں حکومت مخالف شورشوں کا سامنا ہے اور اس وقت فرانس کے ایک سو تیس شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .