۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
مولانا عطا الحق درویش صاحب

حوزہ / کوآرڈینیٹر سیکرٹری جمعیت علماء اسلام، خیبر پختونخواہ پاکستان نے کہا: علماء کرام پر زیادہ سنگین ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ امت مسلمہ کے اتحاد پر زیادہ سے زیادہ تاکید کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کوآرڈینیٹر سیکرٹری جمعیت علماء اسلام، خیبر پختونخواہ پاکستان مولانا عطا الحق درویش نے وحدت کانفرنس کے موقع پر حوزہ نیوز کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے امت مسلمہ کو اتفاق و اتحاد کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ کو اتفاق و اتحاد کی اشد ضرورت ہے اور عدم اتفاق و اتحاد کی وجہ سے اس وقت اگرچہ دنیا میں سب سے زیادہ مسلمان آباد ہیں لیکن اختلاف و انتشار کی وجہ سے تمام عالم میں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے ۔

انہوں نے یہ بات زور دیتے ہوئے کہا کہ آج عالم اسلام کی حالت کو دیکھتے ہوئے علماء کرام پر یہ زیادہ سنگین ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ امت مسلمہ کے اتحاد پر زیادہ سے زیادہ تاکید کریں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے یہ جو کانفرنسز بلائیں ہیں اتفاق کے حوالہ سے اور اتحاد کے حوالہ سے ہم اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ ان شاءاللہ یہ کل مسلمانان عالم کے لئے اتفاق و اتحاد کا ذریعہ بنیں گی۔ ان شاء اللہ

امت مسلمہ کو اتفاق و اتحاد کی اشد ضرورت ہے 

امت مسلمہ کو اتفاق و اتحاد کی اشد ضرورت ہے 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .