۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا سید محمد صادق حسینی

حوزہ/ حالات کے خراب ہونےکے پیچھے خارجی عناصر اور محرکات ہی کار فرما ہوتے ہیں اور اس کے پیچھے عالمی استکبار کا ہاتھ ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے تہران میں 36ویں بین الاقوامی اسلامی اتحاد کانفرنس کے دوران ہندوستان کے معروف اسلامک اسکالر مولانا سید محمد صادق حسینی نے وحدت اسلامی اور ہندوستانی مسلمانوں میں وحدت کے عنوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:ہم اپنے ملک کے تناظر حالات کے مطابق کو مدنظر رکھتے ہوئےدیکھتے ہیں تو ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے حالات بہت مطلوب ہیں، ہندوستانی مسلمانوں کے درمیاں یکجہتی پائی جاتی ہے، اور یہ پوری دنیا کے لئے یہ بہتریں پیغام ہے۔

مسلمانوں میں عدم اتحاد کی وجہ خارجی عناصر ہیں؛ مولانا سید محمد صادق حسینی

انہوں نے کہا کہ میں ایک ہندوستانی مسلمان ہونے کے ناطے دنیا کے تمام مسلمانوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ حالات خارجی عناصر کی وجہ سے متاثر ہوتے ہیں اور حالات خراب ہوتے ہیں، لہذا حالات کے خراب ہونےکے پیچھے خارجی عناصر اور محرکات ہی کار فرما ہوتے ہیں اور اس کے پیچھے عالمی استکبار کا ہاتھ ہوتا ہے۔

مسلمانوں میں عدم اتحاد کی وجہ خارجی عناصر ہیں؛ مولانا سید محمد صادق حسینی

مولانا سید محمد صادق حسینی نے کہا: الحمد للہ ہمارا ملک مخرب عناصر سے بچا ہوا ہے اور یہ پوری دنیا کے لئے الفت کا بہترین پیغام ہو سکتا ہے، ہم ہندوستانی مسلمانوں نے جو آپس میں وحدت کی فضا قائم کی ہے اور مختلف ادیان کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں، یہ شاید پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے بہترین پیغام ہے، یہ وہ ملک جسے ۷۲ ملت کا ملک کہا جاتا ہے اور جہاں مختلف ادیان و مذاہب کے لوگ موجود ہیں اور آپس میں میل و محبت کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، پیغمبر اسلام (ص) کے بیان صفات کا ہندوستانی مسلمان بہتریں مظاہرہ کرتے ہیں، چوں کہ رسول اللہ (ص) کو رحمۃً للعالمین کہا گیا ہے لہذا یہاں مسلمان بھی رحمت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • سیدعرفان الله حسيني IN 16:29 - 2023/01/21
    0 0
    ماشاء اللہ بہت خوب مضمون ہے الله مولانا سید صادق الحسینی دامت برکاتہم کی خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے آمین بندہ مولانا صادق الحسینی صاحب سے ملاقات کا متمنی ہے