۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
1

حوزہ/ ایران کے دارالحکومت تہران میں آج صبح 19 ستمبر 2024ء، 38ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا آغاز ہو گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمہوریہ اسلامی ایران کے دارالحکومت تہران میں مسئلہ فلسطین کی محوریت سے منعقدہ 38ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا آج صبح 19 ستمبر 2024ء کو آغاز ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس بین الاقوامی کانفرنس میں 2500 ملکی اور غیر ملکی مہمان، دانشور، علمائے کرام اور اہم شخصیات شرکت کر رہے ہیں۔

اس کانفرنس میں شریک مہمان رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اس بین الاقوامی کانفرنس میں اتحاد و وحدت، تہذیب و ثقافت، عالمی اور علاقائی مسائل، مسلمانوں کو درپیش مسائل و مشکلات اور عالم اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں مسئلہ خصوصاً فلسطین پر سیر حاصل گفتگو کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 38ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس 19 سے 21 ستمبر 2024ء تک تہران میں منعقد ہو گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .