۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
القدس کانفرنس بلوچستان

حوزه/ ایم ڈبلیو ایم صوبۂ بلوچستان پاکستان کے زیر اہتمام ڈیرہ مراد جمالی میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے القدس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم صوبۂ بلوچستان پاکستان کے زیر اہتمام ڈیرہ مراد جمالی میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے القدس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

فلسطین کی آزادی کیلئے جاری تحریک کی حمایت جاری رکھیں گے، علامہ سید ظفر شمسی

تفصیلات کے مطابق، کانفرنس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کی جبکہ مہمان خصوصی ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی تھے۔

فلسطین کی آزادی کیلئے جاری تحریک کی حمایت جاری رکھیں گے، علامہ سید ظفر شمسی

القدس کانفرنس سے جمعیت علمائے پاکستان کے صوبائی رہنما اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر مولانا رستم علی نورانی، مدرسہ امام صادق علیہ السلام کے پرنسپل علامہ مشتاق حسین عمرانی، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ سعید احمد بنگلزئی، علامہ محمد رضا مفکر اور سید گلزار علی شاہ نے خطاب کیا۔

فلسطین کی آزادی کیلئے جاری تحریک کی حمایت جاری رکھیں گے، علامہ سید ظفر شمسی

عالمی القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ فلسطینی قوم دنیا کی مظلوم ترین قوم ہے جن کی سرزمین پر غاصبانہ قبضہ کیا گیا انہیں اپنے آباء و اجداد کی دھرتی سے زبردستی بے دخل کیا گیا اور ان کے گھروں کو مسمار کیا گیا جب وہ ہمسایہ ممالک میں مہاجر کیمپوں میں دربدر تھے تو صابرہ اور شتیلہ کے مہاجر کیمپوں کو اسرائیل ریاستی دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔

فلسطین کی آزادی کیلئے جاری تحریک کی حمایت جاری رکھیں گے، علامہ سید ظفر شمسی

ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مظلوموں کی حامی جماعت ہے ہم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں فلسطین کی آزادی کیلئے جاری جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔ شہدائے راہ حق کی قربانیوں کے باعث آج فلسطین کی آزادی کی منزل قریب آ چکی ہے۔

فلسطین کی آزادی کیلئے جاری تحریک کی حمایت جاری رکھیں گے، علامہ سید ظفر شمسی

القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے صوبائی رہنما مولانا رستم علی نورانی نے کہا کہ پوری دنیا سے مسلمانوں کے دل فلسطین کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیت المقدس کا مسئلہ فقط فلسطینیوں کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کی مدد سے اقصیٰ کی دھرتی کو ہم مل کر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے سے چھڑائیں گے۔

فلسطین کی آزادی کیلئے جاری تحریک کی حمایت جاری رکھیں گے، علامہ سید ظفر شمسی

ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ رہبر کبیر حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے عالمی یوم القدس کا اعلان کر کے آزادی فلسطین کی تحریک میں نئی روح پھونک دی۔

فلسطین کی آزادی کیلئے جاری تحریک کی حمایت جاری رکھیں گے، علامہ سید ظفر شمسی

واضح رہے کہ القدس کانفرنس میں سابق کونسلر اعجاز ڈومکی، عوامی فورم کے ترجمان ممتاز علی ڈومکی، صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم سید گلزار علی شاہ، وائس چیئرمین سید حسن، ظفر ریاض حسین گولہ اور ڈیرہ مراد جمالی کے سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنما شریک تھے۔

فلسطین کی آزادی کیلئے جاری تحریک کی حمایت جاری رکھیں گے، علامہ سید ظفر شمسی

ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے تحت منعقدہ عالمی القدس کانفرنس کے اختتام پر شرکاء کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .