۱۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۸ شوال ۱۴۴۵ | May 7, 2024
مراسم بررگداشت روز معلم فردا در حوزه علمیه العروة الوثقی لاهور برگزار می شود

حوزه/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے عالم اسلام کے مایہ ناز مفکر، فلاسفر اور فقیہ آیت اللہ شہید مرتضیٰ مطہری (رح) کے یوم شہادت اور یوم معلم کے موقع پر کہا ہے کہ شہید مرتضیٰ مطہری (رح) کے افکار انقلابِ اسلامی کی نظریاتی اساس ہیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے عالم اسلام کے مایہ ناز مفکر، فلاسفر اور فقیہ آیت اللہ شہید مرتضیٰ مطہری (رح) کے یوم شہادت اور یوم معلم کے موقع پر کہا ہے کہ شہید مرتضیٰ مطہری نے جدید دور کے تقاضوں سے ہماھنگ دین اسلام کی تشریح کی اور ان کے افکار و تعلیمات نوجوان نسل کے لئے رہنما ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حوزہ علمیہ کے ممتاز و بیدار علماء جنہوں نے یونیورسٹیز کے طلباء کی درست سمت میں رہنمائی کرتے ہوئے دین مقدس اسلام کی حقیقی تعلیمات کو نئی نسل کے ذہنوں میں راسخ کیا، ان میں آیت اللہ شہید مرتضی مطہری، آیت اللہ سید محمد باقر الصدر، شہید آیت اللہ سید محمد حسینی بہشتی اور آیت اللہ شہید مفتح جیسی شخصیات کی علمی خدمات ناقابل فراموش ہیں، جنہوں نے مدارس دینیہ اور یونیورسٹیز کے درمیان فاصلوں کو کم کرتے ہوئے عصری تقاضوں کے مطابق دین کی درست تشریح کی۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شہید مرتضیٰ مطہری رحمۃ اللہ علیہ کے افکار انقلاب اسلامی کی نظریاتی اساس ہیں۔ شہید مرتضیٰ مطہری کی کتابوں کا مطالعہ آج بھی نوجوان نسل کی حقیقی اسلام سے آشنائی کا باعث ہیں۔ بہترین انداز بیان، اعلیٰ علمی مقام اور عصری تقاضوں اور ضروریات کی درست تشخیص کے سبب نصف صدی گزر جانے کے باوجود شہید مرتضیٰ مطہری کا عالم اسلام میں کوئی ثانی نظر نہیں آتا، ان کی شہادت سے جو خلا پیدا ہوا اسے آج تک پر نہیں کیا جا سکا۔ شہید مرتضیٰ مطہری رحمۃ اللہ علیہ کے افکار و کردار میں حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت کا عکس نظر آتا تھا وہ رہبر کبیر حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مورد اعتماد شاگرد تھے جنہیں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی طرح رہبر کبیر نے اپنا فرزند قرار دیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .