۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
ایم ڈبلیو ایم بلوچستان

حوزه/ انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی کے تعاون سے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے زیر اہتمام مدرسہ المصطفٰی خاتم النبیین (ص) جیکب آباد میں 26 مکانات اور 6 مساجد کی تعمیرات کی پہلی قسط مستحقین اور بانیان مساجد کے حوالے کی گئی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی کے تعاون سے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے زیر اہتمام مدرسہ المصطفٰی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں 26 مکانات اور 6 مساجد کی تعمیرات کی پہلی قسط مستحقین اور بانیان مساجد کے حوالے کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق، تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، ضلعی صدر مجلس علمائے شیعہ علامہ سیف علی ڈومکی، مولانا ارشاد علی سولنگی، وکیل رہنما ایڈوکیٹ عبدالحئی، سومرو میر حسن کریم گولو، سماجی رہنما غلام کبریٰ سومرو و دیگر نے خطاب کیا۔

متاثرین سیلاب کے نقصانات کے ازالے کیلئے حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی، علامہ مقصود علی ڈومکی

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ متاثرین سیلاب کے نقصانات کے ازالے کے لئے حکومت نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔ سیلاب اور مہنگائی کے باعث لاکھوں لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں قانون ساز اسمبلی نے آج تک غریب عوام کی مشکلات کے ازالے کے لئے قانون سازی نہیں کی۔ جبکہ سیاسی قائدین اپنے مفاد میں قانون سازی بھی کرتے ہیں اور مقتدر اداروں کو بھی آپس میں لڑاتے ہیں لیکن آج تک مسنگ پرسنز غربت مہنگائی بے روزگاری دھشت گردی اغواء برائے تاوان قبائلی جھگڑوں اور کرپشن کے خلاف قومی اسمبلی یا ریاستی اداروں نے ایسی پھرتی اور سنجیدگی نہیں دکھائی۔

متاثرین سیلاب کے نقصانات کے ازالے کیلئے حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی، علامہ مقصود علی ڈومکی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی کے تعاون سے متاثرین سیلاب کی بحالی کے لئے مصروف عمل ہے۔ ہم عوام کی خدمت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .