۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ آیین احیای شب بیست‌ و یکم ماه رمضان در مسجد جمکران

حوزہ/ مسجد مقدس جمکران کے ثقافتی امور کے نائب صدر نے بتایا کہ اس سال ماہ رمضان المبارک میں ہندوستان اور پاکستان سمیت ۴۰۰ ایرانی اور غیر ایرانی معتکفین کے لئے اعتکاف کا اہتمام کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد مقدس جمکران کے ثقافتی امور کے نائب صدر نے بتایا کہ اس سال ماہ رمضان المبارک میں ہندوستان اور پاکستان سمیت ۴۰۰ ایرانی اور غیر ایرانی معتکفین کے لئے اعتکاف کا اہتمام کیا گیا ہے۔

حجۃ الاسلام مہدی حسین آبادی نے صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مساجد کا ایک مشن اعتکاف کی تقریب کا انعقاد ہے، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سیرت پاک پر عمل کرتے ہوئے رمضان المبارک کے آخری عشرےمیں مسجد جمکران میں اعتکاف کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک اور ایران کے مختلف شہروں سے لوگ اعتکاف کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف 20 رمضان المبارک سے مسجد جمکران میں شروع ہو چکا ہے، انہوں نے کہا: مسجد مقدس جمکران کی میں 400 برادران اور خواہران موجود ہیں اور اعتکاف کرنے والوں میں ایران کے مختلف شہر جیسے تہران، فارس، چہارمحل اور بختیاری صوبوں، مشرقی آذربائیجان، مغربی آذربائیجان، اردبیل، خراسان رضوی ، مازندران، اصفہان، سیستان اور بلوچستان اور کرمان وغیرہ کے علاوہ بیرون ملک جیسے ہندوستان اور پاکستان سے بھی معتکفین موجود ہیں جن کی میزبانی مسجد جمکران کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

آخر میں مسجد جمکران کے ثقافتی امور کے نائب صدر نے کہا: جمکران کی مسجد میں ہر روز ثقافتی پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں جن میں تلاوت قرآن کریم، لیکچر، علمی حلقے، دینی اور اعتقادی سوالات کے جوابات، ختم قرآن وغیرہ شامل ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .