۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
برطانیہ

حوزہ/ برطانیہ کے کئی شہروں میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف کھلے عام مظاہرے ہوئے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کے مختلف علاقوں سے سینکڑوں برطانوی شہری اور صیہونی مخالف تنظیموں کے ارکان نے ملک کے کئی شہروں میں سڑکوں پر نکل کر صیہونی جرائم کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف اور فلسطینی عوام کی حمایت میں زبردست نعرے لگائے۔

صیہونی فوجیوں نے گزشتہ دنوں مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی پر دھاوا بول کر رمضان کے مقدس مہینے میں اعتکاف اور عبادت میں مصروف متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

صیہونی حکومت نے بیت المقدس اور مسجد الاقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلے کو روکنے کے لیے اپنے سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کر رکھا ہے اور انہوں نے فلسطینیوں کے لیے مسجد میں داخل ہونا انتہائی مشکل بنا دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .