۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
الشيخ يزبك

حوزہ/ شیخ محمد یزبک نے کہا: فلسطین، فلسطینیوں کی شناخت اور سرزمین ہے اور وہ اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی بھی کسی کو نہیں دیں گے، شکست و نابودی ہی اسرائیل کی عبوری حکومت کا مقدر ہو گی، یہ حکومت ایک بین الاقوامی سازش کے تحت بنائی گئی تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کی مذہبی کونسل کے سربراہ شیخ محمد یزبک نے شام میں اسرائیل کے مسلسل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا: یہ حملے صیہونی حکومت کی اپنے اندرونی بحرانوں سے فرار اور عرب ممالک کے دمشق سے دورباہ تعلقات کی بحالی سے ناراضگی کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے فلسطینی قوم کی استقامت اور اس کی فاتحانہ مزاحمت کو سلام پیش کرتے ہوئے مزید کہا: فلسطین، فلسطینیوں کی شناخت اور سرزمین ہے اور وہ اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی بھی کسی کو نہیں دیں گے، شکست و نابودی ہی اسرائیل کی عبوری حکومت کا مقدر ہو گی، یہ حکومت ایک بین الاقوامی سازش کے تحت بنائی گئی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .