۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
حسن نصر اللہ

حوزہ/ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ اور فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنماؤں نے بیروت میں ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ اور فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنماؤں نے بیروت میں ملاقات کی۔

المنار ٹی وی چینل کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے اتوار کے روز لبنان کے دارالحکومت بیروت میں سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کی، اس ملاقات میں فلسطین میں ہونے والی اہم تبدیلیوں اور مسجد الاقصی کے حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا، حزب اللہ اور حماس کے رہنماؤں نے حالیہ واقعات کی روشنی میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ جمعرات کو ایک وفد کے ساتھ لبنان پہنچے، صہیونی ویب سائٹ "والا" نے لکھا ہے کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اور حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے درمیان یہ ملاقات صیہونیوں کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف حالیہ پرتشدد کارروائیوں کے بعد ہوئی جسے انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے جمعرات کی شام کو جنوبی لبنان کی جانب سے اسرائیل پر داغے گئے راکٹوں کی خبر دی، ان ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی لبنان سے 100 سے زائد راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .