حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کی، اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے لبنان کی صورتحال، مسئلہ فلسطین اور ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ ملاقات جو جمعہ کو ایران کے وزیر خارجہ کے دورہ لبنان کے دوران ہوئی ، اس میں بیروت میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی کے علاوہ وزارت خارجہ کے کئی اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
غور طلب ہے کہ رمضان المبارک میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں اور صہیونی فوجیوں کے مسجد الاقصی میں داخل ہو کر نمازیوں پر تشدد کے بعد سے یہ علاقہ حساس صورتحال سے گزر رہا ہے۔
موجودہ علاقائی پیش رفت کے پیش نظر ایرانی وزیر خارجہ کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
سال 2006 میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ چھڑ گئی جس میں صہیونی فوج کو خطے میں پہلی ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس علاقے میں فوجیوں کے درمیان جھڑپیں اور صیہونی فوجیوں کے مسجد الاقصی میں داخلے کے بعد سے زیادہ شدت اختیار کر چکی ہے۔