۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
آیت‌الله عباس کعبی

حوزہ / ایران کے شہر اہواز کے امام جمعہ نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان بہتر تعلقات کو خلیج فارس کے تمام ممالک کے مفاد میں قرار دیتے ہوئے کہا: ایران کو سائیڈ پر لگانے کی امریکہ اور صہیونی سیاست ناکام ہو چکی ہے اور اس وقت خطے کے ممالک ایران کے ساتھ اقتصادی روابط پر نظرثانی کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ عباس کعبی نے گزشتہ روز ایران کے شہر اہواز میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے افراط و تفریط سے پرہیز کو تقوی کے اہم ترین مصادیق میں سے قرار دیا اور کہا: جاہل انسان عدمِ تقوی کی وجہ سے اپنی دینی ذمہ داریوں کو صحیح طریقے سے انجام نہیں دے سکتا۔

شہر اہواز کے امام جمعہ نے خلیج فارس کے قومی دن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: خلیج فارس ایران اور خلیجی ممالک کے تہذیب و تمدن کو بیان کرتا ہے۔

انہوں نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودہ حکومت مشترکہ قومی اور دینی اقدار کا تحفظ اور ہمسایوں کے حقوق کا لحاظ کرتے ہوئے بہترین خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

ایرانی ایکسپرٹس اسمبلی کے ممبر نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان ڈپلومیٹک تعلقات کی بحالی کو مثبت قدم قرار دیتے ہوئے ہوئے کہا: یہ تعلقات دنیائے اسلام میں قیام امن کے لئے بھی بہت اہم اور مفید ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .