urdu news
-
کشمیر میں توہین قرآن پاک کے خلاف احتجاج؛
قرآن پاک اور دیگر اسلامی مقدسات کی توہین کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی، مظاہرین
حوزہ/ قرآن پاک اور دیگر اسلامی مقدسات کی توہین کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی :مظاہرین توہین قرآن پاک کے خلاف پریس کالونی سرینگر میں احتجاج
-
اسلامی جمہوریہ ایران میں دس روزہ فجر تقریبات کا آغاز
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران میں دس روزہ فجر تقاریب کا آغاز ہو گیا ہے۔ ان تقاریب کا اہتمام اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی کی وطن واپسی اوراسلامی انقلاب کی کامیابی کی چوالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ملک بھر میں ہوتا ہے۔
-
مولود کعبہ امیرالمومنین امام علی علیہ السلام
حوزہ/ مولا علی علیہ السلام میلاد النبیؐ کے تیسویں برس 13؍ رجب المرجب سن 30 عام الفیل کو حرم الہی مکہ مکرمہ میں بیت الہی خانہ کعبہ میں پیدا ہوئے۔ مولود کعبہ ہونا آپؑ سے مخصوص ہے کہ نہ آپؑ سے پہلے کوئی کعبہ میں پیدا ہوا اور نہ ہی آپؑ کے بعد کوئی کعبہ میں پیدا ہوا ہے۔
-
امت واحدہ پاکستان کے وفد کا حرمِ سیدہ فاطمہ معصومہ (س) قم کے بین الاقوامی شعبہ کا دورہ / شرکاءِ وفد کو تبرکات سے نوازا گیا
حوزہ / امت واحدہ پاکستان کے وفد نے حرمِ سیدہ فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا قم کے بین اقوامی شعبہ کا دورہ کیا۔
-
امت واحدہ پاکستان کے وفد کا قرآن و حدیث یونیورسٹی قم کا مطالعاتی دورہ / شیخ الجامعہ ڈاکٹر مسعودی کی وحدتِ اسلامی پر خصوصی گفتگو
حوزہ / امت واحدہ پاکستان کے وفد کو دارالحدیث مرکز موسسہ علمی و فرہنگی کتابخانہ و نمائشگاہ اور دیگر اہم شعبوں کا مطالعاتی دورہ کروایا گیا ۔
-
حجت الاسلام و المسلمین عباس وزیری:
علم اور معنویت دونوں شیعہ علماء میں پائی جاتے ہیں
حوزہ / پاکستان سے آئے مختلف مسالک کے علمائے کرام کے 40 رکنی وفد "امت واحدہ" کا دورہ ایران۔
-
مدرسہ جعفریہ،کوپاگنج میں طلباء اور ان کے سرپرستوں کے ساتھ اساتذہ و اراکین کا اہم جلسہ
حوزہ/ مدرسہ کے پرنسپل مولانا شمشیر علی مختاری نے کہا کہ تعلیم و تعلم کے حوالے سے عنقریب عظیم الشان سیمینار کے انعقاد کا ارادہ ہے۔
-
انقلاب اسلامی،مظلومین جہاں کیلئے امید کی کرن ہے، مولانا لیاقت علی سیال
حوزہ/ مولانا لیاقت علی سیال قمی رہنما شیعہ علماء کونسل جھنگ نے کہا کہ تمام حریت پسند اور بیدار ضمیر متحد ہوکر انقلاب اسلامی کی تحریک کو مضبوط بناکر ظہور امام زمانہ کیلئے راہیں ہموار کریں۔
-
پاکستان میں شرپسند عناصر کو پنپنے کا موقع نہیں دیں گے، شیعہ علماء کونسل فیصل آباد
ءوزہ/ ہم عالم اسلام کی طاقت کو منتشر نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی ملک میں شرپسند عناصر کو پنپنے کا موقع دیں گے علماء کرام کا شرکاء سے اظہار خیال۔
-
دوسری قسط:
عالمی سیاست پر انقلاب اسلامی ایران کے اثرات
حوزہ/ امام خمینی(رہ) ایک ایسے عظیم انقلاب کے موجد و بانی تھے جس نے شہنشاہوں کے2500سالہ اقتدار کا یکسر خاتمہ کیا ۔ انہوں نے اپنی بے لوث و پرخلوص قیادت کے بل بوتے پر امریکہ، روس اور دیگر عالمی طاقتوں کے اثر و رسوخ کو ختم کرکے ایک خالص اسلامی معاشرے کے قیام کی جدوجہد کا آغاز کیا۔
-
حضرت امام محمد تقی (ع) کی ولادت پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام:
حضرت امام محمد تقی علیہ السلام نے امت مسلمہ کو قرآن ، سیرت طیبہ کی طرف متوجہ کیا،علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ حضرت امام محمد تقی علیہ السلام نے جہاں امت مسلمہ کو قرآن کے الہی احکامات ، رسول اکرم کی سیرت طیبہ اور آئمہ اطہار کے فرامین کی طرف متوجہ رکھا وہاں ہر میدان اور ہر مرحلے میں امت کی رہنمائی فرمائی۔
-
چور درازے سے داخل کیا گیا متنازعہ ترمیمی بل کو یکسر مسترد کرتے ہیں، علامہ سید ارشاد نقوی
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب نے کہا ہے پاکستانی پارلیمنٹ میں چور دروازے سے داخل کیا گیا حالیہ متنازعہ ترمیمی بل کی مذمت کرتے ہوئے اسے یکسر مسترد کرتے ہیں۔
-
امت واحدہ پاکستان کے وفد کا مسجد مقدس جمکران اور پہلے اسلامی نظریاتی عجائب گھر "دین و دنیا میوزیم" کا خصوصی دورہ
حوزہ / وحدت و اتحاد اسلامی کے عملی مظاہرہ کا نمونہ "امت واحدہ پاکستان" کے 40رکنی وفد کی شکل میں آج کل ایران کے دورے پر ہے۔
-
جامعہ امام جعفر صادق (ع) جونپور کی قرآن مجید کی بے حرمتی پر سوئیڈن حکومت کی مذمت:
قرآن مجید تمام بشریت کے لئے ہدایت اور ابدی معجزہ ہے، مولانا صفدر حسین زیدی
حوزہ/ مدرسہ کے مدیر مولانا صفدر حسین زیدی نے کہا کہ قرآن کی توہین گویا انسانیت و بشریت کی توہین ہے، تمام مقدس کتابوں کی توہین ہے۔
-
اجمیر درگاہ میں فتنوں کی سازش قابل مذمت ہے، مولانا گلزار جعفری
حوزہ/ فتنہ اور فساد کا یہ نیا بیج کسی سازش اور ایک بڑی سیاسی حسرت کی تعبیر لگ رہی تھی جسکا مقصد بظاھر یہ لگ رہا تھا کہ فساددات کی فضا قایم کرکے آستانہ کو بدنام کیا جایے اور خدام کے عشق علوی کو مجروح کر کے انھیں اکسایا جا سکے۔
-
پہلی قسط:
عالمی سیاست پر انقلاب اسلامی ایران کے اثرات
حوزہ/ انقلاب کے عالمی اثرات کو ایران کی جیوپولیٹک اور جیو اسٹراٹیجک حیثیت نے اور زیادہ شدت بخشی۔ یہ انقلاب لیبرلزم اور سوشلزم کے مقابلے میں، تیسری دنیا کے مستعضف اور پسے ہوے عوام لیے ایک رول ماڈل اورآرمان میں بدل ہو گیا۔ جس کے نتیجہ میں عالمی سیاست میں اسلامی انقلاب ایک تیسری نئی قوت اور نظریہ کی صورت میں ابھر کے سامنے آیا ۔
-
لداخ کے سیاسی لیڈر قمر علی آخون کی ایران کے سفیر ڈاکٹر ایراج الھی سے ملاقات
حوزہ/ خطے لداخ کے مشہورو معروف سیاسی لیڈر قمر علی آخون نے ایران کے سفیر ڈاکٹر ایراج الھی سے ملاقات کی ۔
-
قرآن پاک کی بے حرمتی انتہائی افسوسناک: مولانا وسیم رضا کشمیری
حوزہ/ مغرب کا حقوق البشر اور آزادی بیان پر موقف جھوٹ پر مبنی اور تضاد کا شکار۔
-
قرآن کی اہانت دشمن کی عاجزی کی دلیل، مولانا صفی حیدر زیدی
حوزہ/ ہم سویڈن ، ہالینڈ اور ڈنمارک میں ہوئی توہین قرآن کریم کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنی غیرت اسلامی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے قرآن اور قرآنی تعلیمات کو اور عام کریں۔ کیوں کہ دشمن کاغذ تو جلا سکتا ہے لیکن ہمارے سینوں میں محفوظ آیات کو نہیں ختم کر سکتا۔
-
جواد الائمہ امام محمد تقی علیہ السلام
حوزہ/ جب امام محمد تقی علیہ السلام کی ولادت با سعادت ہو گئی تو امام علی رضا علیہ السلام نے آپؑ کو ‘‘مولود مبارک’’ کے نام سے یاد کیا۔
-
جے ایس او پاکستان سیہون ڈویژن کی جانب سے دوسرے ڈویژنل اجلاس عمومی کا انعقاد
حوزہ / جے ایس او پاکستان سیہون ڈویژن میں مورخہ 29 جنوری 2023ء کو دوسرا ڈویژنل اجلاس عمومی منعقد ہوا۔
-
سربراہ جامعۃ المصطفی:
طلاب جامعۃ المصطفی دنیا بھر میں اسلامی اخوت و برادری کا بہترین نمونہ ہیں
حوزہ / پاکستان کے شمالی علاقہ جات سے جامعۃ المصطفی میں شارٹ کورس کے لئے آئے بعض دانشوروں کے ایک وفد نے جامعۃ المصطفی کے سرپرست سے ملاقات کی ہے۔
-
ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان:
پشاور پولیس لائن میں خود کش دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہیں
حوزہ / ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان نے نے پشاور پولیس لائن میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
-
پشاور:پولیس لائن مسجد میں دھماکہ کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
حوزہ/ علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ حساس اور ہائی سیکیورٹی زون میں دہشتگردی کا یہ واقعہ سکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے
-
امام جمعہ برازجان:
اعتکاف؛ عبادت اور بندگیٔ خدا کا عظیم مظہر ہے
حوزہ / ایران کے شہر برازجان کے امام جمعہ نے کہا: اعتکاف، گناہ کی آلودگیوں کو دھونے، نفس سے مقابلہ کرنے، دل کو نورانی کرنے اور روح کو پاک کرنے کا بہترین موقع ہے اور خدا کی بندگی کا سب سے نمایاں مظہر ہے۔
-
نمائندگی المصطفی خراسان میں رواں تعلیمی سال کے دوسرے سمسٹر کے آغاز کی تقریب کا انعقاد
حوزہ / تعلیمی سال 1401-1402 شمسی (2022 - 2023ء) کے دوسرے ششماہی سمسٹر کے آغاز کی تقریب نمائندگی المصطفی خراسان میں جامعۃ المصطفی میں شعبۂ تعلیم کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر جزائری کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
-
حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی کی پشاور میں دھماکے کی شدید مذمت:
ہم علامہ اقبال اور جناح کے وارث ہیں،ملک کو انسان کشی و تکفیریت کا گڑھ نہیں بننے دیں گے
حوزہ/ مجلس وحدتِ مسلمین شعبہ امور خارجہ کے سربراہ نے کہا کہ شدت پسندی و تکفیری سوچ کو پروان چڑھانے کیلئے ملک کے قانون ساز اداروں میں فرقہ وارانہ اور انسان کش بل پاس کئے جا رہے ہیں۔
-
ڈاکٹر عبدالغفور راشد کی پشاور پولیس لائن مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت، واقعہ بزدلانہ کارروائی قرار
حوزہ/ اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے رکن نے کہا کہ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں،ریاستی ادارے آہنی ہاتھوں سے ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کریں،کوئی مسلمان مسجد میں دھماکہ نہیں کر سکتا،یہ اسلام دشمن قوتوں کی کارروائی ہے۔
-
پشاور مسجد دھماکہ،دہشتگردوں نے شعائر اللہ کی توہین کی ہے، مولوی اعجاز ہاشمی
حوزہ/ مرکزی صدرجمعیت علمائے پاکستان نے کہا کہ قوم،ریاستی ادارے دہشتگردوں کو پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، لوگوں کے خون میں ہاتھ رنگنے والے منحوس دہشت گرد جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔
-
پشاور پولیس لائنز مسجد میں نمازیوں کا بہیمانہ قتل پاکستان و اسلام کے خلاف گھناؤنی سازش ہے، علامہ آغا حسین مقدسی
حوزہ/ سانحہ کے شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، زخمیوں کو طبی سہولتیں فراہم کی جائیں،عبادت گاہوں،تمام مقامات کی سیکورٹی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔