اتوار 30 مارچ 2025 - 15:11
مبارکپور میں جشن نزول قرآن و تقسیم انعامات

حوزہ/ مسجد حیدری محلہ پورہ رانی (گاڑے پر) میں جشن نزول قرآن و دورۂ ختم قرآن کریم کی آخری تقریب و تقسیم انعامات کے عنوان سے ایک جلسہ منعقد کیا گیا۔جس میں تلاوت کلام ربانی کے فرائض کو عالیجناب مولانا محمد عباس نجفی مبارکپوری صاحب سے انجام دیا بعدہ مولانا عباس نجفی نے اخلاق ائمۂ معصومینؑ اور احکامات سے مومنین کے قلوب کو منور کیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مبارکپور/ مسجد حیدری محلہ پورہ رانی (گاڑے پر) میں جشن نزول قرآن و دورۂ ختم قرآن کریم کی آخری تقریب و تقسیم انعامات کے عنوان سے ایک جلسہ منعقد کیا گیا۔جس میں تلاوت کلام ربانی کے فرائض کو عالیجناب مولانا محمد عباس نجفی مبارکپوری صاحب سے انجام دیا بعدہ مولانا عباس نجفی نے اخلاق ائمۂ معصومینؑ اور احکامات سے مومنین کے قلوب کو منور کیا۔

شعرائے کرام (جناب الحاج محمد رضا صاحب، جناب ماسٹر شانے صاحب، جناب قنبر صاحب، جناب اختر صاحب، جناب ریحان اصغر صاحب) نے بعنوان نزول قرآن اشعار کے ذریعہ سے سامعین کے قلوب کو منور کیا۔عالیجناب مولانا غمخوار حسین مشھدی صاحب نے اختتامی تقریر کی۔ عالیجناب مولانا شیراز صاحب قبلہ نے تمام حاضرین جلسہ کا شکریہ ادا کیا۔ جلسہ اپنی آخری منزل کو آ پہنچا جس میں 25 رمضان المبارک کو مسجد حیدری گاڑہ پورہ رانی و مسجد جعفری پورہ خضر مبارکپور میں ہونے والے امتحانات میں کامیاب ہونے والے افراد کو انعامات سے سر فراز کیا گیا ۔

انعامات حاصل کرنے والوں میں پہلا انعام جناب قنبر و جناب محمد مرثیہ خوان صاحبان، دوسرا انعام جناب امیر و جناب ضرغام حیدر صاحبان، تیسرا انعام جناب مولانا شارب عباس و نسیم حیدر صاحبان نے حاصل کیا۔

حرم امام حسینؑ کربلاء معلیٰ عراق سے آئے ہوئے بیش بہا و بیش قیمتی ہد یہ کو قرعہ اندازی کے ذریعہ 10 مومنین کومولانا غمخوار مشھدی صاحب، مولانا رضا نواز صاحب قبلہ، مولانا محمد عباس نجفی مبارکپوری صاحب و مولانا شیراز حیدر قمی صاحب کے مبارکہ ہاتھوں سے تقسیم کیا گیا۔پروگرام کے درمیان مرحومین مولانا وعلامہ جان محمد چھوٹے میاں طاب ثراہ (بانی پورہ خضر )مولانا وعلامہ جواد حسین طاب ثراہ (بانی مدرسہ باب العلم )مولانا وعلامہ علی حسین طاب ثراہ (پرنسپل مدرسہ باب العلم )جناب ولی محمد صا حب مرحوم،محترمہ صابرہ خاتون صا حبہ مر حومہ،مرحومہ رحمت بنت جناب رجب علی اسماعیل مر چنٹ،جناب نبی بخش صاحب مرحوم،جناب محمد تقی مر ثیہ خوان مرحوم ، جناب منور مر ثیہ خواں مرحوم ، جناب جمن مر ثیہ خواں مرحوم وغیرہ کے لیے ایصال ثواب کیا گیا ہے ۔

پروگرام میں متولی مسجد حیدری جناب علی رضا صاحب، جناب الحاج محمد رضا صاحب، جناب فرمان رضا صاحب، جناب علی رضا قوال صاحب کے علا وہ کثیر تعداد میں مصلیان مسجد موجود تھے۔پروگرام کے بعد تمام مو منین کو نذر مولا تقسیم کیا گیا ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha