۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
باقریہ

حوزہ/ درسگاہ باقریہ، لکھنؤ ہندوستان میں تقسیم اسناد و انعامات اور تعلیمی مظاہرہ کی ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنؤ19؍فروری 2024ء طلبہ وطالبا ت کی حوصلہ افزائی، ہمت افزائی کے لیے گذشتہ سال کی طرح امسال بھی ’’ جلسہ تقسیم اسناد و انعامات و تعلیمی مظاہرہ ‘‘ کا انعقاد امام باڑہ ناظم صاحب وکٹوریہ اسٹریٹ، بزازہ، لکھنؤ میں کیا گیا۔

تعلیم کی اہمیت ہر زمانے میں انمول: محمد ظہیر ایسرو سینئر سائنسدان

پروگرام کا آغاز جناب محمد علی سلمہ کی تلا وت کلام پاک سے ہوا پروگرام کی نظامت کے فرائض عالیجناب صدر مدرس درسگاہ باقریہ مولانا حسن عسکری صاحب مبارکپوری نے انجام دیا ۔درسگاہ باقریہ ، لکھنؤ کےدرجہ مبتدی سے درجہ پانچ تک کے طلبہ و طالبات میں ارحما فاطمہ ، ولیہ فاطمہ ، ارضین فاطمہ ، اینش فاطمہ ، کسافاطمہ ، ندبہ فاطمہ ، ادیبہ فاطمہ ، آیت فاطمہ وغیرہ نے اپنے مخصوص انداز میںنظم ، نثر پیش کیا ۔

مہمان خصوصی جناب محمد ظہیر صاحب ایسرو سینئرسائنسداں (ISRO Senior Scientist)نے تقریر پیش کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کی اہمیت ہر زمانہ میں انمول رہی ہے۔تعلیم ہی ایسا ذریعہ جس کی وجہ انسان اپنے تمام دینی و دنیا وی مسائل کو حل کر سکتا ہے ۔درسگاہ با قریہ، لکھنؤ میں پہلی بار آنے کا مو قع ملا یہاں کے تعلیمی نظام کو دیکھ بہت خوشی ہوئی ۔ایسے تعلیمی پروگرام کی سخت ضرورت ہے ۔ اس درسگاہ با قریہ ، لکھنؤ کے تعلیمی نظام اور طلبہ ؍ طالبات کو جس طریقہ کی مدد ضرورت در پیش ہو میں حاضر ہوں اگر کوئی طلبہ؍ طالبات سائنسی فیلڈ میں آنا چاہتا ہے تو میں ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہوں ۔

تعلیم کی اہمیت ہر زمانے میں انمول: محمد ظہیر ایسرو سینئر سائنسدان

پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد رضا ایلیاؔنے کہاکہ طالب علم جب بسم اللہ کہتاتو اس کے والدین کے گناہ بخش دیئے جاتےہیں جب وہ گھر نکلتے ہیں تو ان کے قدم کے نیچے جبریل اپنے پر بچھاتے ہیں اور مچھلیاں اور دیگر دریائی مخلوق ان کے لیے دعا کرتی ہیں ۔بچوں! میری اس بات کویاد رکھناکہ رسولؐ نے فرمایااستاد اور طلبہ کے رزق کی ضمانت میں لیتا ہوں ۔

مولانا مزمل نے پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ طلبہ و طالبات کو تعلیم کے ہر شعبے میں اپنی بھر پور کو شش کرنا چاہئےکسی ایک شعبے سےمخصوص ہو کر نہیں رہنا چاہئے ۔پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے مولانا فیروز نے ایسے تعلیمی مظاہر ے کی ضرورت اور اہمیت ہر دور میں رہی ہے ایسے پروگرام سے طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ۔

تعلیم کی اہمیت ہر زمانے میں انمول: محمد ظہیر ایسرو سینئر سائنسدان

صدر مدرس عالجناب مولانا حسن عسکری نے کہاکہ تعلیم ایسا جوہر ہے جس کی اہمیت صرف استاد ہی پہچانتا ہے ۔استاد وہ عظیم ہستی ہے جو اپنے طلبہ سے بغیر کسی خواہش کے ہمیشہ ان کی کامیابی کی دعاکرتا ہے ۔ صرف استاد کی ذمہ داری نہیں بلکہ اپنے بچوں کو مدرسہ کے بعد بھی ان پر دھیان دیں وہ کیا پڑھ رہے ہیں۔میں مہمان خصوصی اور دیگر مہمان ذوی الاحترام اور خصوصیاً مومنین محلہ کا شکریہ ادا کر تا ہوں کے انہوں نےاپنی مصروفیت کے بعد بھی تشریف لائے اور درسگاہ باقریہ کے طلبہ؍طالبات کی حوصلہ افزائی فرمائی ۔

درسگاہ باقریہ ، لکھنؤ کے 2023 کے کلاس ٹاپرمیں اوصاف رضا ، محمد فراز ، ولیہ فاطمہ ، ولا زہرا تھے اور مدرسہ ٹاپر آفرین فاطمہ تھی۔جن کو سند اور علامتی نشان دیکر حو صلہ افزائی کی گئی ۔اس کے علا وہ فارغ ہونے والے 13طلبہ طالبات کو بھی انعام اور اسناد سے سرفراز کیا گیا۔

تعلیم کی اہمیت ہر زمانے میں انمول: محمد ظہیر ایسرو سینئر سائنسدان

مولانا محمد عباس ترابی اور جناب اخلاق حسین نے آخر میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور درسگاہ با قریہ ،لکھنؤ کے بانی مولانا حسین عباس ترابی مرحوم کے لیے سورہ فاتحہ پڑھوائی گئی ۔ پروگرام میں خا ص طور پر مولانا انتظار مہدی ، مولانا معراج ، جناب نور الحسن ، جناب علی جعفر ، ڈاکٹر ثروت تقی ،جناب جون ،جناب میثم ،جناب چھوٹے بھائی ، جناب حضور نواب ، جناب یو سف حسین ، جناب حسن عباس ترابی کے علا وہ طلبہ؍ طالبات کے والدین اور دیگر معزز حضرات موجود تھے۔

تعلیم کی اہمیت ہر زمانے میں انمول: محمد ظہیر ایسرو سینئر سائنسدان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .