۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
جشن

حوزہ/ گزشتہ چار برس کی طرح امسال بھی "جشنِ زمیدارِ کربلا" اپنی گزشتہ روایات اور اپنی پوری نورانیت و شان سے بین الحرمین عراق میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سلونی انٹرنیشنل ٹرسٹ ہندوستان کی جانب سے گزشتہ چار برس کی طرح امسال بھی "جشنِ زمیدارِ کربلا" اپنی گزشتہ روایات اور اپنی پوری نورانیت و شان سے بین الحرمین عراق میں منعقد ہوا۔

جنابِ علی اکبر کا جشن دنیا کے کونے میں منعقد کیا جاتا ہے لیکن بین الحرمین میں اس جشن کی نورانیت اور بھی زیادہ ہو جاتی ہے جہاں ایک طرف بابا امام حسین علیہ السّلام کا روزہ اور ایک جانب چچا قمرِ بنی ہاشم مولا عباس کا روزہ اور بیچ میں ہمشکلِ پیغمبر جناب علی اکبر کا جشن اپنے آپ میں ایک الگ ہی شان رکھتا ہے۔

جشن میں ہندوستان کے مشہور و معروف شعرائے کرام نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ جشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے مولانا صفدر حسین صاحب قبلہ نے فرمایا محفل کی صدارت مولانا مرزا یعسوب عباس صاحب قبلہ نے کی خطابت مولانا میثم زیدی صاحب قبلہ نے کی مولانا نے جنابِ علی اکبر کے بہترین فضائل بیان فرماے جسکو سن کر مومنین کے قلوب منور ہوے اور مومنین نے داد و تحسین سے نوازا، اس عظیم الشان جشن کی نظامت کے فرائض جناب طالب حسینی صاحب نے انجام دیے۔

مختلف شعرائے کرام نے نظرانہ عقیدت پیش کیا، اور اپنے بہترین اشعار و انداز سے مومنین کے قلوب کو منوّر کیا، جن میں جناب معروف سرسوی صاحب، جناب کرار حیدر مولائی صاحب، جناب ڈاکٹر افہام اترولوی صاحب، جناب نجف مظفر نگری صاحب، جناب علی زیدی صاحب، جناب ندیم اکبر صاحب، جناب علی جان منتظر صاحب۔

واضح رہے یہ خبر جناب ضرغام حیدر زیدی (ALI CD CENTER) لکھنو سے موصول ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ محفل کو جناب ابوزر کنتوری صاحب نے "گراف ایجنسی" یوٹیوب چینل سے براہ راست نشر کیا. جناب واصف صاحب نے آنے والے مومنین، علماء، خطباء، دانشور حضرات شعراء کرام و طلاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس الفاظ نہیں کہ آپ حضرات کا شکریہ ادا کریں، یقینً آپ کو اس کا اجر ائمہ علیہم السلام عطا فرمائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .