۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس

حوزہ/ ولادت شہنشاہ کربلا، جوانان جنت کے سردار، پسر رسول و بتول امام حسین علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفر آباد کشمیر پاکستان میں ایک عظیم الشان جشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں خواہر شہر بانو کاظمی نے امام حسین علیہ السلام کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفر آباد کشمیر پاکستان میں امام حسین علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جشن کا اہتمام کیا گیا، جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

جشن میں نعت رسول مقبول، تقریر، ڈرامہ اور قصیدے پیش کئے گئے۔

امام حسین (ع) شافع امت ہیں، خواہر شہر بانو کاظمی

خواہر شہر بانو کاظمی نے امام حسین علیہ السلام کے فضائل کو بیان کیا اور کہا کہ آپ شافع امت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ان الحسین مصباح الھدیٰ و سفینۃ النجاۃ ' کہ حسین چراغ ہدایت اور کشتی نجات ہیں اور کربلا میں آپ کے ہمرکاب شہید ہونے والے افراد کی شہادت اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ آپ چراغ ہدایت و کشتی نجات ہیں۔

محترمہ خواہر کاظمی نے مزید کہا کہ خدا اگر کسی کو خیر عطا کرنا چاہتا ہے تو اس کے دل میں امام حسین علیہ السلام کی محبت ڈال دیتا ہے اور ان کی زیارت کا شوق پیدا کر دیتا ہے۔

امام حسین (ع) شافع امت ہیں، خواہر شہر بانو کاظمی

آخر میں انہوں نے امام حسین علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کی تبریک پیش کی۔

جشن کا اختتام پر دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .