ہفتہ 3 جنوری 2026 - 11:34
حرم حضرت موسیٰ مبرقع علیہ السلام میں جشن مولود کعبہ کا اہتمام

حوزہ/ امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر گزشتہ شب قم المقدسہ میں حرم مطہر امامزادہ حضرت موسیٰ مبرقع علیہ السلام میں ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر گزشتہ شب قم المقدسہ میں حرم مطہر امامزادہ حضرت موسیٰ مبرقع علیہ السلام میں ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، مذکورہ جشن نمازِ مغرب و عشاء کی ادائیگی کے بعد قاریٔ قرآن محمد حسین اقبالی کی دلنشین تلاوتِ کلامِ الٰہی سے شروع ہوا، اس کے بعد شیخ ابو الفضل احمدی نے خطاب کرتے ہوئے اسلامی فکر کے منظومے میں امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے بلند و رفیع مقام، عدل و انصاف کے قیام میں آپ علیہ السلام کے کردار، ولایت‌مداری اور ایک کامل مؤمن انسان کے مثالی نمونے کے طور پر آپ کی ہمہ جہت شخصیت پر روشنی ڈالی۔

جشن کے اگلے حصے میں کربلائی یاسر سعادت‌خواہ نے ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے منقبت پیش کی، جس سے محفل کی روحانیت میں مزید اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ حضرت موسیٰ مبرقع علیہ السلام، امام محمد تقی امام جواد علیہ السلام کے فرزند بلا فصل اور امام علی نقی امام ہادی علیہ السلام کے سگے بھائی ہیں۔ یہ مقدس بارگاہ شہر قم میں آذر روڈ، گلی نمبر ۵۹ میں واقع ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha