حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے گزشتہ شب حرم مطہر امامزادہ شاہ سید علی علیہ السلام میں عظیم الشان جشن کا اہتمام کیا گیا۔
اس تقریب کے مختلف حصوں میں حجت الاسلام ابراہیم شاطری کا خطاب، حاج مہدی حیدری کے پُراثر قصیدے، اور اس واجب التعظیم امامزادہ کے صحن کی شاندار نورافشانی شامل تھی، جس نے جشن کے ماحول کو مزید روحانیت اور مسرت سے بھر دیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ یہ تقریب نمازِ مغرب و عشاء کی ادائیگی کے بعد منعقد ہوئی۔
واضح رہے کہ امامزادہ سید علی علیہ السلام، حضرت عباس بن علی علیہ السلام کی اولاد میں سے ہیں اور ان کا حرم صوبہ قم کے نمایاں اور معتبر مزارات میں شمار ہوتے ہیں۔ یہ مقدس بارگاہ صدیوں سے شیعیانِ اہل بیت علیہم السلام کے لیے مرکزِ عقیدت و زیارت رہی ہے۔









آپ کا تبصرہ