ہفتہ 3 جنوری 2026 - 23:01
قم المقدسہ میں جشنِ مولود کعبہ کے موقع پر عظیم الشان طرحی محفلِ مقاصدہ کا انعقاد

حوزہ/ولادتِ باسعادت امیر المؤمنین کی مناسبت سے حسینیہ ام البنین قم المقدسہ میں مولانا یوشع ظفر حیاتی کی جانب سے سالانہ طرحی محفلِ مقاصدہ منعقد ہوئی؛ جس میں شعرائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ولادتِ باسعادت امیر المؤمنین کی مناسبت سے حسینیہ ام البنین قم المقدسہ میں مولانا یوشع ظفر حیاتی کی جانب سے سالانہ طرحی محفلِ مقاصدہ منعقد ہوئی؛ جس میں شعرائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محفل کا آغاز مولانا محمد رضوی نے تلاوت کلام مجید اور حدیث کساء سے کیا، جبکہ سید محمد عبدالحسین جعفری، سید ثامن رضوی، ارتضیٰ تقوی، مصطفٰی زیدی، علی تقوی، مصطفیٰ تقوی اور طہ رضوی صاحب نے منقبت خوانی سے مومنین کے قلوب کو منور کیا۔

قم المقدسہ میں جشنِ مولود کعبہ کے موقع پر عظیم الشان طرحی محفلِ مقاصدہ کا انعقاد

محفل کے دوسرے حصے میں طرحی مصرعے:

1. ہم آج ریاض عالم کو پرکیف نظارہ پاتے ہیں

2. غزہ کو مثل خیبر انتظار شیر یزداں ہے

پر شعراء نے قصائد پیش کئے۔

محترم شعراء میں جناب عنایت شریفی، امتیاز کاتب، عابد کلیم، حیدر انقلابی، محسن آہیر، زین العابدین خوئی، مہدی لغاری، صائب جعفری،منتظم محفل یوشع حیاتی صاحب اور دیگر شامل تھے۔

قم المقدسہ میں جشنِ مولود کعبہ کے موقع پر عظیم الشان طرحی محفلِ مقاصدہ کا انعقاد

شعری محفل کا اختتام حجت الاسلام مولانا سید ذیشان نقوی صاحب کے خوبصورت خطاب اور دعائیہ کلمات پر ہوا۔

اس عظیم الشان محفل کی نظامت کے فرائض جناب مہدی زیدی صاحب نے انجام دئیے.

محفل کے بعد شعراء اور منقبت خواں حضرات میں تحائف تقسیم کئے گئے۔

قم المقدسہ میں جشنِ مولود کعبہ کے موقع پر عظیم الشان طرحی محفلِ مقاصدہ کا انعقاد

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha