مولود کعبہ
-
ممبئی میں عراق کے حرم کی جانب سے سہ روزہ ساتویں سالانہ ثقافتی جشن امیر المومنین(ع) کانفرنس کا انعقاد؛
ہندوستان کے مسلمان یا غیر مسلم سب اہل بیت(ع) سے محبت کرتے ہیں
حوزہ/ روضہ مبارک نے امیر المومنین علی بن ابی طالب(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے اس مبارک محفل کے انعقاد کے ذریعے دین اسلام کے بارے میں واضح مذہبی بیداری پھیلانے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔
-
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری:
امام علی ؑ کی حیات طیبہ جہاد فی سبیل اللہ، صبر و استقامت، بصیرت اور رضائے الہٰی کے حصول کے لئے جہد مسلسل پر مشتمل ہے
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے ولادتِ حضرت علی علیہ السّلام کے موقع پر تہنیتی پیغام میں کہا کہ امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام ہمیشہ پیغمبر خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم سے پیوستہ رہے اور آپؐ کے الٰہی و نورانی وجود سے کسب ِفیض حاصل کیا، ابو لآئمہ امام علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کا دن درحقیقت انسانیت کی تاریخ میں ایک بے مثال شخصیت کی ولادت کا دن ہے۔
-
ابوالیتامیٰ امام علی مرتضیٰ علیہ السلام
حوزہ/ یتیموں پر شفقت و محبت قرآن کریم کا اعلان بھی ہے اور رسول و آل رسول علیہم السلام کا فرمان بھی ۔ قرآن کریم کی متعدد آیات میں اللہ تبارک و تعالیٰ نے یتیموں کے ساتھ حُسنِ سلوک کا حکم دیا ہے۔ ذیل میں چند آیتیں پیش ہیں۔
-
حضرت علی ؑ کی حیات طیبہ مسلمانان عالم کے لئے نمونہ عمل ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ حضرت علی ؑ کی حیات طیبہ مسلمانان عالم کے لئے نمونہ عمل ہے ہم سب کو چاہیے کہ ہم اس کو اپنائیں‘ صبر و تحمل اور عمل و استقامت کا دامن تھام کر آپ کی تعلیمات کی روشنی میں عادلانہ نظام کی تشکیل کے لئے کوشاں رہیں تاکہ انسانیت کو فلاح و نجات سے ہمکنار کیا جاسکے۔
-
حضرت علی (ع) کی ولادت اور یومِ پدر
حوزہ/ خداوند متعال نے انسان کو تمام مخلوقات پر برتری و افضلیت عطا کرکے کائنات میں اشرف المخلوقات قرار دیا اور اس کو بے شمار نسبی رشتوں میں پرویا ہے اور ہر رشتے کی اہمیت، عظمت حقوق وفرائض کو مکمل طور پر بیان کیا ہے، ان میں سے ایک اہم رشتہ باپ کا رشتہ ہے۔
-
رسول اللّٰہ کی نگاہ سے امیر المؤمنین (ع) کے 248 القاب و صفات
حوزہ/ علامہ امینی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے اپنی کتاب ”الغدیر“ میں احقاق الحق کے حوالے سے امیر المؤمنین علی علیہ السّلام کے 248 القاب اور صفات رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی نگاہ سے بیان کیں ہیں۔
-
مسلمانوں کی بے حسی کے اسباب اور ان کا معالجہ
حوزہ/غیرت و حمیت کا تعلق کسی ملک و ملت، یا دین و آئین سے نہیں بلکہ انسان کی فطرت سے ہے، یعنی ذات واجب خالق اکبر اللہ تبارک و تعالیٰ نے انسان کی فطرت میں غیرت قرار دیا ہے اور اس کا بنایا دین اسلام انسانی فطرت کے عین مطابق ہے ۔ جس سے واضح ہوتا ہے کہ ایک غیرت مند انسان نہ کبھی منکر خدا ہو سکتا ہے اور نہ ہی کبھی کسی کو خدا کا شریک سمجھ سکتا ہے ، اسی طرح جو حقیقی مسلمان ہو گا وہ غیرت مند انسان بھی ہو گا۔
-
جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے سندھ میں دینیات سنٹر کے بچوں میں تقسیم انعامات
حوزہ/ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ سٹی میہڑ ڈویژن سیہون کے تعاون سے سولنگی محلہ میہڑ میں قائم پنجتنی سینٹر میں تعلیمات اہلبیت علیہم السّلام حاصل کرنے والے ہونہار بچوں میں کوئز کمپیٹیشن منعقد کیا گیا۔
-
حضرت امیر المومنین علی (ع) کے حرم پر "مولودِ کعبہ" کا پرچم لہرا دیا گیا
حوزہ / حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے بابرکت ہفتہ کے آغاز کے موقع پر حرم مطہر میں "مولودِ کعبہ" کا پرچم نصب کی تقریب منعقد ہوئی۔
-
قسط 1:
امام محمد تقی (ع) کے اصحاب کا تعارف؛ جناب صفوان بن یحیی رضوان اللہ علیہ
حوزہ/ امام محمد تقی علیہ السلام کے اصحاب و شاگردان کی تعداد کے سلسلے میں علماء کے نظریات مختلف ہیں۔ ہم سلسلہ وار آپ کے اصحاب کا مختصر تعارف کریں گے۔
-
حکومتِ ہند کی حج 2024 کی تیاریاں زور و شور سے جاری
حوزہ/ حکومتِ ہند کی کابینہ وزیر محترمہ اسمرتی زبین ایرانی کی سرپرستی، وزارتِ اقلیتی امور کی ہدایات اور حج کمیٹی آف انڈیا کی قیادت میں حج 2024 کی پُر زور تیاریاں نہایت ذمہ داری سے جاری ہیں۔
-
مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان:
پاک ایران دو اسلامی اور دوست ممالک ہیں
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے پاک ایران کی حالیہ سرحدی کشیدگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کی سرحدی کشیدگی کی آڑ میں اسلام دشمن عناصر اسلامی ممالک کے برادرانہ تعلقات پر وار کرنا چاہتے ہیں۔
-
مکہ مکرمہ اور جدّہ میں جشن مولود کعبہ کا انعقاد
علی (ع) کی ذات علم و حکمت کا استعارہ ہے: حجۃ الاسلام سید ابو القاسم رضوی
حوزہ/ امام جمعہ ملبورن نے کہا: علی (ع) کی ذات علم کا استعارہ ہے، عقل و حکمت کا استعارہ ہے، لہذا محبان علی (ع) کو چاہئے کہ علمی اور سائنسی میدان میں ترقی کرنا چاہئے اور آگے بڑھنا چاہئے، اور یہ ثابت کرنا چاہئے کہ وہ مولائے کائنات (ع) کے حقیقی ماننے والے ہیں۔
-
جشن ولادت باسعادت مولود کعبہ کے موقع پر پیروان ولایت کا مبارکباد:
مولائے کائنات ایک جامع اور کامل نمونہ ہے، مولانا سبط شبیر احمد قمی
حوزہ/ مولانا سبط شبیر احمد قمی نے کہا کہ مولائے کائنات ایک جامع اور کامل نمونہ ہے جس کی سیرت طیبہ میں تمام انفرادی واجتماعی مسائل کا حل مضمر ہے انہوں نے کہا کہ نظام علوی کو معاشرے قائم کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔
-
مولود کعبہ امیرالمومنین امام علی علیہ السلام
حوزہ/ مولا علی علیہ السلام میلاد النبیؐ کے تیسویں برس 13؍ رجب المرجب سن 30 عام الفیل کو حرم الہی مکہ مکرمہ میں بیت الہی خانہ کعبہ میں پیدا ہوئے۔ مولود کعبہ ہونا آپؑ سے مخصوص ہے کہ نہ آپؑ سے پہلے کوئی کعبہ میں پیدا ہوا اور نہ ہی آپؑ کے بعد کوئی کعبہ میں پیدا ہوا ہے۔
-
کرگل میں "باب العلم و منہج الولایۃ" کے عنوان سےعظیم الشان جشن کا انعقاد
حوزہ/ محفل میں مشہور شینا شاعر جناب احمد جوان اور معروف پرگی شاعر جناب فدا حسین فدا نے مہمان شعراء کی حیثیت سے کلام پیش کئےجب کہ بزم ادب سے تعلق رکھنے والے بہت سے شعرائے کرام نے امام علی علیہ السلام کی شان میں بلتی،پرگی ، شینا اور اردو زبانوں میں خوبصورت اشعار پیش کئے۔
-
مولود کعبہ کے یومِ ولادت باسعادت اور یوم انقلابِ اسلامی کی مناسبت پر تنظیم المکاتب زون بارہمولہ کشمیر کی متعدد مقامات پر تقریبات کا انعقاد
حوزہ/ مولود کعبہ مولائے کائنات حضرت امام علی المرتضیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر ریشی یورہ ہانجی ویرہ میں معاون کمیٹی تنظیم المکاتب زون بارہمولہ کی طرف ایک روح پرور محفلِ کا انعقاد کیا گیا۔
-
جامعہ زینبیہ ادارہ منہاج الحسین لاہور میں عشق علی (ع) آرٹ ورک و پینٹنگ مقابلہ کا انعقاد، جسمیں کثیر تعداد میں خواتین اور بچوں نے لیا حصہ
حوزہ/ دوسرے سالانہ آرٹ ورک مقابلہ کے حوالے سے خانم سیدہ سائرہ جعفری صاحبہ کا کہنا تھا کہ اس قسم کے بچوں کے مقابلے کا مقصد ان میں سیرت علوی کے مختلف پہلوؤں کو بچوں کے ذہنوں میں نقش کرنا ہے اور بچے اس آرٹ ورک و پینٹنگ کرتے ہوئے خود کو مولا سے بہت قریب محسوس کرتے ہیں اور یہ قربت علوی ایجاد کرنا ہی ہمارا مقصد یے۔
-
مبر آف شیعہ پرسنل لاء بورڈ لکھنو:
رام پور میں جشن حیدر کرار کا انعقاد؛ آج پوری دنیا میں ایک ہی نام گونج رہا ہے اور وہ ہے سیدنا علی (ع) کا، مولانا سید زمان باقری
حوزہ/ دنیا میں آج جگہ جگہ پر علی علیہ السلام کے مبارک یوم پیدائش پر محفلیں اور جشن منائے جارہے ہیں ۔ اس دن و تاریخ کو یوم پدر کے نام سے بھی شیعہ حضرات مناتے ہیں ۔
-
قبلہء ناطق؛ تخلیق آدم سے لے کر آج تک " مولود کعبہ " صرف ایک ہے اور وہ علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ذات اقدس ہے، مولانا سید سلمان عابدی
حوزہ/ خانہ کعبہ پورے عالم اسلام اور مسلمانوں کی توجہ کا مرکز ہے، اور اللہ چاہتا ہے کہ انسانوں میں بھی ایک شخص ایسا ہو جو عالم اسلام اور مسلمانوں کی توجہ کا مرکز بنا رہے ۔ علی (ع) قبلہ ء ناطق ہیں ، اور خدا چاہتا ہے کہ اگر اسکی نماز کعبہ کی طرف رخ کرکے پڑھی جائے تو جس طرح بندگی کے لئے کعبہ قبلہ ہے اسی طرح زندگی کے لئے بھی کوئی قبلہ ہو اور وہ علی (ع) ہو ۔
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی:
مولانا آزاد لائبریری میں حضرت علی علیہ السلام سے متعلق کتابوں کی نمائش
حوزہ/ حضرت علی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی مولانا آزاد لائبریری میں حضرت علی علیہ السلام سے متعلق کتابوں اور خطوط کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں حضرت علی کے دست مبارک سے لکھا ہوا قرآن مجید بھی شامل کیا گیا۔
-
کویت میں جشن مولود کعبہ؛ علی ابن ابی طالب علی (ع) کی خانہ کعبہ میں ولادت آپ کا ایک منفرد اعزاز ہے، مولانا مرزا عسکری حسین
حوزہ/ حضرت علی علیہ السلام نے خانہ کعبہ میں پیدائش کا حق اسطرح ادا کیا کہ اس گھر کو فتح مکہ کے موقع پر بتوں سے پاک کرکے مسلمانوں کیلئے عبادت کے لائق بنایا۔
-
حضرت علی (ع) سے محبت کا دعویٰ کرنے والوں کو انکی صفات بھی اپنے اندر پیدا کرنی چاہیئے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ علی علیہ السلام سے محبت کا دعویٰ کرنے والوں کو عظیم ہستی کی کچھ صفات بھی اپنے اندر پیدا کرنی چاہیں،پھر یہ دعویٰ سچا ہو گا۔ سخاوت، حلم، علم،عبادت اور دیگر صفات اپنے اندر پیدا کریں۔ مظلوم کی حمایت، عبادات کی پابندی کریں۔
-
امیر المومنین نے اپنی پوری زندگی عدل و انصاف کے احیاء میں بسر کی، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی
حوزہ/ امام کی ولادت نے دنیا میں نظام عدل کا احیاء کیا اور اس نظام کو رائج کرنے کے لیے ہر قسم کی قربانی کو پیش کیا ان سے مخالفت کی وجہ ان کا عدل تھا۔
-
مرادآباد؛ حضرت علی کے یومِ ولادت پر محفلِ منقبت کا انعقاد
حوزہ/ہندوستان میں امیرالمؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولادت با سعادت کا جشن ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
-
خصائص علوی
حوزہ/ مولی الموحدین، امیرالمومنین، امام المتقین ، یعسوب الدین، قائد غرالمحجلین غالب کل غالب، مطلوب کل طالب مولانا علی بن ابی طالب علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد جملہ ممکنات پر فضیلت عطا کی۔
-
حضرت علی علیہ اسلام کی حکمت و تدبر ہر دور کے رہنما اصول ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل کرنے کے لئے جرات حیدر کرار (ع) کو شعار بنانا ہوگا، اہل بیت اطہار علیہم السلام کی ذوات مقدسہ دنیا و آخرت میں سرخروی کی ضمانت ہیں۔
-
ایک محافظ بنام علی علیہ السلام، سید نجیب الحسن زیدی
حوزہ/ اسلام کے پاس چار طرح کے بڑے سرمایہ تھے جن کی حفاظت کی ضرورت تھی، توحید پروردگار، نبوت و رسالت، قرآن کریم اور کعبہ، اسلام کو ایک ایسے محافظ کی ضرورت تھی جو ان چاروں سرمایوں کی حفاظت کرے اور اور ان کے اردگرد ایسا مضبوط حصار قائم کر دے کہ دشمن اپنی تمام تر کینہ توزیوں کے باوجود کبھی کوئی گزند نہ پہچا سکے۔
-
فانوس امامت
حوزہ/ ۱۳رجب وہ بابرکت دن تھا جب فاطمہ بنت اسد امانت الٰہی کو لئے خانۂ کعبہ کے پاس گئیں۔آپ کو دیکھتے ہی کعبے کی فصیلوں نے مسکراکر آپ کا اور اس آنے والے ناصر دین مبیں کا استقبال کیا۔