۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
لکھنؤ؛ پرچم گنبد حرم امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت

حوزہ/ امام علی رضا علیہ السلام کی گنبد پر لگا ہوا  علم لکھنؤ کے شبیہ حرم امام رضا علیہ السلام(کربلا عظیم اللہ خان) آیا ہے جس کی زیارت کا شرف مؤمنین کو ہو رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان میں صوبہ یوپی کے مشہور و معروف لکھنؤ شہر جہاں علم وادب کا مرکز رہا ہے وہیں اہلبیت علیہم السلام کے عقیدتمندوں کا  مسکن بھی رہا ہے اس شہر میں معصومین علیہم السلام کے مزرات کی نقل(شبیہ) موجود ہیں جو شاہان اودھ کے زمانہ میں ہی تعمیر کرائی گئی تھیں اور ان  عمارتوں میں موجود ضریح میں  ان مقدسات سے  لائے ہوئے تبرکات  کو رکھے ہیں۔  اسی طرح امام علی رضا علیہ السلام کی گنبد پر لگا ہوا  علم لکھنؤ کے شبیہ حرم امام رضا علیہ السلام(کربلا عظیم اللہ خان) آیا ہے جس کی زیارت کا شرف مؤمنین کو ہو رہا ہے۔

لہذا مؤمنین کرام کو یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ شبیہ حرم امام علی رضا(ع) (کربلا عظیم اللہ خان) تالکٹورہ لکھنؤ میں، حرم امام علی رضا علیہ السلام (مشہد ایران) کے گنبد کے پرچم کی  زیارت کرائی جارہی ہے جس میں ماتمی انجمنیں اور علمائے اعلام شرکت فرما رہے ہیں لہذا مؤمنین سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش ہے۔

پروگرام:

تاریخ: 29/ صفر بروز جمعرات

زمان:  بعد نماز مغرب (فوراً)

بمقام:  کربلاء عظیم اللہ خاں تالکٹورہ لکھنؤ (شبیہ حرم امام علی رضا علیہ السلام)

مقررین: 

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید کلب جواد نقوی صاحب

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید رضی حیدر صاحب  دہلی

عالیجناب مولانا سید شان حیدر صاحب

عالیجناب   سید یاور علی شاہ صاحب

نوٹ: نماز مغربین حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید کلب جواد نقوی صاحب قبلہ کی اقتدا میں باجماعت ادا ہوگی اور اس کے فوراً بعد علماء و دانشمندان  کا بیان ہوگا اور آخر میں شبیہ حرم حضرت معصومہ قم سے حرم امام علی رضا جائے گا۔

منجانب: حضرت امام علی رضا علیہ السلام فاؤنڈیشن  تالکٹورہ لکھنؤ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .