۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
روضہ مشہد مقدس ایران کی زیارت کے لئے ٹکٹ کی قرعہ اندازی کی گئی 

حوزہ/ حضرت امام علی رضا علیہ السلام فاؤنذیشن تالکٹورہ لکھنؤ کے اراکین نے شبیہ حرم امام علی رضا علیہ السلام کے خادمین کے درمیان قرعہ اندازی کی جس میں دس افراد کے روضہ مشہد مقدس ایران کی زیارت کے لئے نام نکلے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ماہ مبارک رمضان کی پہلی جمعرات میں کربلائے عظیم اللہ خاں میں ہر نوچندی جمعرات کی طرح اس مہینہ کی نو چندی جمعرات میں بھی نماز مغربین کے بعد روزہ افطار کے بعد پروگرام کا آغاز کیا جس میں سب سے پہلے قرآن مجید کی تلاوت ہوئی جس کو مولانا شان حیدر صاحب نے انجام دیا پھر اس کے بعد مولانا رضی حیدر اور یاور علی شاہ صاحبان نے تقریر کی۔

تصویری جھلکیاں: روضہ مشہد مقدس ایران کی زیارت کے لئے ٹکٹ کی قرعہ اندازی

تقریر کے بعد حضرت امام علی رضا علیہ السلام فاؤنذیشن تالکٹورہ لکھنؤ کے اراکین نے شبیہ حرم امام علی رضا علیہ السلام کے خادمین کے درمیان قرعہ اندازی کی جس میں دس افراد کے روضہ مشہد مقدس ایران کی زیارت کے لئے نام نکلے۔ اس کے بعد مناجات امام علی رضا علیہ السلام اور نذر امام علی رضا علیہ السلام کا سلسلہ رہا پروگرام میں مؤمنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

آخر میں دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پزیر ہوا۔ قرعہ میں نام آنے والوں کو سفر کی تاریخ کی اطلاع بعد میں دی جائے گی۔امید قوی کی جاتی ہے ١٥ جون تک سب لوگ امام کے دربار میں حاضری کا شرف حاصل کرلیں گے۔

کربلائے عظیم اللہ خاں کے اعزازی خادمین کے درمیان امام رضا (ع) کے روضہ مشہد مقدس ایران کی زیارت کے لئے ٹکٹ کی قرعہ اندازی کی گئی 
شبیہ حرم امام علی رضا علیہ السلام لکھنؤ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Hasan mirza IN 19:57 - 2022/04/08
    0 0
    خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کو امام نے دعوت کے ساتھ سفر کے تمام اخراجات بھی دیے
  • Mohsin bijnori IN 00:23 - 2022/04/11
    0 0
    خدا تمام لوگوں کی زیارت قبول فرمائے اور جن حضرات کو زیارت کی تمنا ہے ان کو بھی نصیب فرمائے آمین
  • محمد احمد امروہوی IN 10:27 - 2022/04/15
    0 0
    بہت اچھا پروگرام ہے اللہ جزائے خیر دے آمین