۲۶ شهریور ۱۴۰۳ |۱۲ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 16, 2024
لکھنؤ؛ مجلسِ عزا و پرچمِ گنبدِ امام رضا علیہ السلام کی زیارت

حوزہ/ لکھنؤ میں شبیہ حرم امام علی رضا علیہ السلام میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے، جس کے بعد روضہ امام رضا علیہ السلام (مشہد، ایران) کے گنبد سے آئے ہوئے پرچموں کی زیارت کرائی جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی بتاریخ ۲۹صفر بمطابق لکھنو/ستمبر 4 /2024 بروز بدھ، بوقت بعد نماز مغرب، کربلا عظیم اللہ خان ،تالکٹورہ ، لکھنؤ (شبیہ حرم امام علی رضا علیہ السلام) میں بمناسبت شہادت حضرت امام علی رضا علیہ السلام ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

مجلس کے بعد روضہ امام رضا علیہ السلام کے گنبد سے آئے ہوئے پرچموں کی زیارت کرائی جائے گی اسکے بعد شبیہ حرمِ امام علی رضا علیہ السلام سے مؤمنین ، نوحہ خوانی و سینہ زنی کرتے ہوئے کربلا عظیم اللہ خان تک لے جائیں گے۔ لہذا تمام مومنین سے گزارش ہے زیادہ سے زیادہ تشریف لانے کی گزارش کی گئی ہے اور امامؑ کے گنبد سے آئے ہوئے پرچموں کی زیارت کر کے فیضیاب ہوں۔

نوٹ: نماز مغربین با جماعت ادا ہوگی ،اس کے فورا بعد مجلس عزاء شروع ہوجائے گی۔

منجانب: A.I.R. Charitable Foundation Lucknow

حضرت امام علی رضا علیہ السلام فاؤنڈیشن، تالکٹورہ،لکھنؤ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .