۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
ایت الله خاتمی

حوزہ/ امام جمعہ تہران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا ہے کہ مجرم صیہونی جلادوں کا ناامید کنندہ اور تاریک دن منتظر ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ تہران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے نئی حکومت کے عہدیداروں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت کے عہدیداران ملک کے موجودہ معاملات کو چلانے میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے رہبرِ انقلابِ اسلامی کی راہنما نصیحتوں کے عین مطابق عمل کریں۔

انہوں نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف 11 ماہ سے زائد عرصے سے جاری اسرائیلی نسل کشی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی حمایت یافتہ مجرم اور بچوں کی قاتل صیہونی حکومت نے اب تک مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 40,000 سے زیادہ معصوم لوگوں کا قتل عام کیا ہے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں حالیہ صیہونیت مخالف مظاہرے اس بات کا ٹھوس ثبوت ہیں کہ غاصب صیہونی حکومت اپنے زوال کی طرف بڑھ رہی ہے اور یہ اس بات کا واضح اعلان بھی ہے کہ جعلی رجیم کا عبرت ناک خاتمہ یقینی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .