۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کندھ کوٹ پہنچ کر سانحہ یزد کے شہید زائرین کے ورثاء سے تعزیت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کندھ کوٹ پہنچ کر سانحہ یزد کے شہید زائرین کے ورثاء سے تعزیت کی۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کا سانحہ یزد کے شہید زائرین کے ورثاء سے اظہارِ تعزیت

اس موقع پر ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع کشمور میر فائق علی جکھرانی، اراکین ضلعی کابینہ مولانا نصر اللّٰہ نجفی، میر ذوالفقار علی گولو، نادر علی شیخ، مولانا اعجازِ علی جعفری اور ایم ڈبلیو ایم تحصیل کندھ کوٹ کے صدر زوار بابر علی ملک ان کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے شہید سید سیرتِ عباس شہید کے والد محترم سید لطف علی شاہ سید لیاقت علی شاہ اور سہریانی قبیلے کے پانچ شہداء کے ورثاء جھنگل خان سہریانی و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راہ کربلا کے مسافر زائرین کی شہادت کے المناک سانحے پر پوری قوم غم زدہ تھی ہم وارثان شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کا سانحہ یزد کے شہید زائرین کے ورثاء سے اظہارِ تعزیت

انہوں نے کہا کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر عشق اھل بیت سے سرشار زائرین اپنے آقا و مولا امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں حاضر ہو گئے اور زیارت امام حسین علیہ السلام کا اجر و ثواب پالیا۔

اس موقع پر سید لطف علی شاہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سندھ حکومت کی جانب سے سانحہ یزد کے متاثرین سے مکمل تعاون کیا گیا شہداء کی میتوں کی پاکستان منتقلی اور تدفین نیز سانحے کے زخمیوں کے علاج کے سلسلے میں بروقت اقدامات کیے گئے۔ قافلہ سالار کی غفلت کے سبب پرانی بس کی بریک فیل ہوئی قافلہ سالار کو اپنی ذمہ داریاں درست ادا کرنی چاہیے تھی۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کا سانحہ یزد کے شہید زائرین کے ورثاء سے اظہارِ تعزیت

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .