۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
قائد ملت جعفریہ پاکستان سے علامہ شبیر حسن میثمی کی وفد کے ہمراہ ملاقات

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان سے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی وفد کے ہمراہ اہم ملاقات ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محمد علی قائد اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے ملاقات میں علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے قائد محترم کو زائرین کے مسائل پر مکمل بریف کیا اور اس ضمن میں حادثات میں شہداء کے جسد خاکی اور زخمیوں کی وطن واپسی اور دیگر مسائل کے حل کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے علامہ شبیر حسن میثمی کی وفد کے ہمراہ ملاقات

ملاقات میں زاہد علی آخونزادہ نے گلگت بلتستان میں عوامی مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ وزیراعلی جی بی کے مشیر محمد علی قائد نے استور کے سیلاب سے نقصانات اور حکومتی کمپنسشین کے حوالے سے بریف کیا۔

قائد محترم نے ملاقات میں تمام مسائل کے حل کے لیے کارکردگی کو سراہا اور مختلف امور پر مزید رہنمائی بھی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .