بدھ 18 جنوری 2023 - 18:15
علامہ شبیر حسن میثمی کی قائد ملت جعفریہ سے اہم ملاقات

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے کی اہم ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات ملکی صورتحال بالخصوص آئندہ انتخابی عمل کی جانب بڑھنے کے بابت قائد محترم نے رہنمائی فرمائی جبکہ علامہ شبیر حسن میثمی نے سندھ کے بلدیاتی انتخاب میں تحریکی نمائندوں کی کامیابی پر قائد محترم کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر ورکرز کنونشنز، سیاسی رابطوں، اور دیگر اہم معاملات پر قائد محترم کو بریفنگ دی گئی۔ قائد محترم نے تمام کاوشوں کو سراہا اور مختلف امور میں رہنمائی فرمائی۔

علامہ شبیر حسن میثمی کی قائد ملت جعفریہ سے اہم ملاقات

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha